قومی احتساب بیورو(نیب) نے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیرخزانہ مشتاق رئیسانی کے خلاف حالیہ برسوں میں ہونے والے کرپشن کے منفرد کیس پر پلی بارگین کی درخواست سے دست برداری کے لیے کوئٹہ کی احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔

نیب کے سنیئرپراسیکیوٹرراشد گولرا نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں مشتاق رئیسانی کی جانب سے پیش کی گئی درخواست مسترد ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشتاق رئیسانی کی درخواست مسترد ہونے پر نیب کو پلی بارگین کے لیے دائر کی گئی درخواست سے دست بردار ہونے کی اجازت دی جائے۔

کوئٹہ کی احتساب عدالت میں مشتاق رئیسانی کے علاوہ،ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ اور دیگر ملزمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر رئیسانی اور مجید شاہ کے وکلا کلیم اللہ قریشی اور اکرم شاہ نے گواہ محمد حسین سے براہ راست پوچھ گچھ کا عمل مکمل کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔


یہ خبر 12 اپریل 2017 کو ڈان میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں