پاکستان کے نامور ایوارڈز لکس اسٹائل کی شاندار تقریب کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس تقریب میں عثمان خالد بٹ کی شاندار ہوسٹنگ کے ساتھ بہترین پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں، اور اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر بھی جلوے بکھیرنے کے لیے خوب تیاری کی۔

جہاں اپنی کارکردگی پر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے ایوارڈز حاصل کیے، وہیں فیشن میں بھی سب ایک سے بڑھ کر ایک نظر آئے۔

کس کا اسٹائل رہا بہترین اور کس نے مایوس کیا اس کی مکمل فہرست آپ کے لیے یہاں ترتیب دی گئی ہے۔

بہترین لُکس

ماہرہ خان

ہر بار کی طرح اس بار بھی ماہرہ خان اپنے اسٹائل کے ذریعے متاثر کرنے میں کامیاب رہیں۔

صدف کنول

بہترین ماڈل کے نئے ہیئر اسٹائل نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی

میکال ذالفقار

میکال ذالفقار اس ایوارڈ شو میں سفید جیکٹ اور سیاہ بینٹ میں نہایت سمارٹ نظر آئے۔

طوبیٰ صدیقی

طویل عرصے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپس آنے والی طوبیٰ صدیقی بھی اس دوران منفرد انداز کے لباس میں متاثر کرنے میں کامیاب رہیں۔

ڈیزائنر سفیناز منیر

سفیناز منیر نے اس دوران بہت ہی خوبصورت انداز میں شرکت کے کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

مایوس کن لُکس

آمینہ شیخ

اداکارہ کا گاؤن دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے وہ کسی بچی کی فراک پہن کر اس تقریب میں شامل ہوگئیں۔

گوہر رشید

اداکار گوہر رشید کا اسٹائل متاثر کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔

مایا علی

اداکارہ مایا علی لگ تو یقیناً خوبصورت رہی تھیں، لیکن ریڈ کارپٹ کے لیے وہ کسی بہتر رنگ کا انتخاب کرسکتی تھیں۔

ماورا حسین

ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ماورا حسین سنڈریلا کی کہانی سے کافی متاثر ہیں۔

زارا عابد

ماڈل کا لباس خود اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ ان کا شمار اس فہرست میں کیوں کیا گیا۔

ارمینہ رانا خان

یا تو ارمینا چند تقاریب میں بالکل شادیوں کی طرح ڈریسنگ کرکے شریک ہوتی، ورنہ وہ اس طرح اُٹھ کر آجاتی جیسے وہ جانتی ہی نہیں تھیں کہ وہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں شریک ہورہی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں