اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ اکثر و بیشتر بیوی کے مقابلے میں شوہر کا انتقال پہلے ہوتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ مردوں کی اوسط عمر خواتین سے کم ہے۔

تاہم امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مردوں کی جلد موت کی مختلف وجوہات ہیں جیسے زیادہ خطرات مول لینا، سماجی طور پر دیگر افراد سے زیادہ گھلنے ملنے سے گریز اور خواتین کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ملازمتیں وغیرہ۔

تاہم اس سے قطع نظر یہ حقیقت ہے کہ بیشتر افراد ڈاکٹروں کے پاس جانا زیادہ پسند نہیں کرتے۔

ایک ویب سائٹ برائٹ سائیڈ نے اپنی صحت کے بارے میں جاننے کا آسان طریقہ بتایا ہے جس سے آپ بہت سی بیماریوں کے بارے میں گھر سے نکلے بغیر جان سکتے ہیں۔

اس طریقہ کار کے لیے ایک چمچ لیں اور اسے زبان کی پوری سطح پر پھیریں جبکہ اسے تھوک سے گیلا کردیں۔

اس کے بعد چمچ کو ایک شفاف پلاسٹک بیگ میں رکھیں اور کسی تیز روشنی کے سامنے رکھ دیں جیسے سورج یا لیمپ وغیرہ۔

ایک منٹ تک انتظار کریں اور پھر چمچ کا جائزہ لیں۔

اگر تو چمچ پر کوئی داغ یا ناخوشگوار بو نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اندرونی اعضاءمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

اگر بو ہو تو؟

سرانڈ یا تیز بدبو : یہ پھیپھڑوں یا معدے کے مسائل کے باعث ہوسکتا ہے۔

میٹھی بو : یہ ذیابیطس کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

امونیا : یہ گردوں کے مسائل کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

اگر داغ ہوں تو؟

سفید یا زرد داغ کثیف کوٹنگ کے ساتھ : یہ تھائی رائیڈ گلینڈ میں خرابی کے باعث ہوسکتا ہے۔

جامنی: یہ حلق کی سوجن، خون کی ناقص گردش یا ہائی کولیسٹرول لیول کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

سفید : یہ نظام تنفس کے انفیکشن کی نشانی ہوسکتا ہے۔

اورنج : گردوں کے امراض۔

ویب سائٹ کے مطابق یہ طریقہ کار صرف معلوماتی مقصد کے لیے اور یہ ڈاکٹر کے مشورے کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

تبصرے (0) بند ہیں