بہادر سپاہیوں کے لیے فوجی اعزازات

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2017
شہداء کے اہل خانہ میڈل وصول کرتے ہوئے—فوٹو: ڈان اخبار
شہداء کے اہل خانہ میڈل وصول کرتے ہوئے—فوٹو: ڈان اخبار

کراچی: ملیر کینٹ میں منگل (25 اپریل) کو ہونے والی ایک تقریب کے دوران مختلف آپریشنز میں بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے فوجی اہلکاروں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ ایوارڈ آپریشنز میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور طویل عرصے سے سروس پر موجود اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے۔

تقریب میں فوجی افسران، شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 'کل 8 آفیسرز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 22 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 22 آفیسرز اور سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا'۔

شہید اہلکاروں کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔


یہ خبر 26 اپریل 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں