ذاتی معلومات لیک: سلمان خان کے محافظ نوکری سے فارغ

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2017
51سالہ اداکار نے اپنے پسندیدہ باڈی گارڈ ’شیرا‘ کو نوکری پر برقرار رکھا — فوٹو: اسکرین شاٹ
51سالہ اداکار نے اپنے پسندیدہ باڈی گارڈ ’شیرا‘ کو نوکری پر برقرار رکھا — فوٹو: اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے 3 باڈی گارڈز کو میڈیا میں اداکار کی ذاتی معلومات لیک کرنے کے باعث نوکری سے فارغ کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ ان کے 3 باڈی گارڈز میڈیا میں ان کی ذاتی معلومات لیک کررہے ہیں، جن میں ان کے آنے جانے کے وقت اور جگہ وغیرہ کی تفصیل شامل ہیں۔

51 سالہ اداکار نے اپنے پسندیدہ باڈی گارڈ ’شیرا‘ کو برقرار رکھتے ہوئے باقی تینوں باڈی گارڈز کو نوکری سے نکال دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے اپنی مینجر ریشما شیٹی اور ان کی کمپنی میٹرکس کے ساتھ بھی کانٹریک ختم کرتے ہوئے انہیں فارغ کیا تھا۔

اس کی وجہ ریشما شیٹی کا سلمان خان کو ان کے خاندان سے الگ کرنے کی کوشش تھی۔

رپورٹس کے مطابق ریشما شیٹی نے سلمان خان کو ان کے بھائی سہیل خان کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام کرنے سے روکا تھا۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی ایک اور فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں