ان تصاویر کے پیچھے چھپی کہانی جانتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2017
— فوٹو بشکریہ فلورا بورسی
— فوٹو بشکریہ فلورا بورسی

ویسے تو فوٹوگرافرز اکثر نت نئے خیالات کو اپنی تصویروں کے ذریعے عملی جامہ پہناتے ہیں مگر ہنگری سے تعلق رکھنے والی ان خاتون کا مقابلہ شاید ہی کوئی کرسکے۔

2016 میں فلورا بورسی نامی اس آرٹسٹ نے اینیمی آئیڈ کے نام سے ایک فوٹو سیریز کا آغاز کیا جس کا نتیجہ دنگ کردینے والا ہے۔

اب تک وہ متعدد جانوروں کے ساتھ انتہائی انوکھے انداز سے تصاویر بنا چکی ہیں، جن میں ان کی آنکھ کی جگہ کسی جانور کی آنکھ کو دکھایا جاتا ہے۔

ان کی تصاویر گزشتہ برس کافی وائرل ہوئی تھیں مگر یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں۔

اب بھی وہ اس پروجیکٹ کو مزید آگے بڑھا رہی ہیں جس کے لیے وہ مختلف فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز کا سہارا بھی لیتی ہیں تاکہ لوگ کوئی غلطی نہ پکڑ سکیں۔

عام طور پر وہ بالوں کی رنگت کو بدل دیتی ہیں جبکہ میک اپ کے ذریعے جلد کو بھی تبدیل کرتی ہیں تاکہ اپنے آپ کو تصویر کے کردار میں ڈھال سکیں۔

گلابی فلیمنگو سے لے کر سبز رنگ کے گرگٹ تک، اسی طرح سفید کتے سے لے کر سرخ گلہری تک، ان کی ہر تصویر اپنی مثال آپ ہے۔

یہ حیرت انگیز تصاویر یہاں ملاحظہ کریں۔

تصاویر بشکریہ فلورا بورسی.

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں