اپنے گھر کی تعمیر ایک دن میں ممکن

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2017
پہلے ٹیسٹ  میں مشین نے 50 فٹ قطر اور 12 فٹ اونچے گنبد کو 14 گھنٹوں میں تعمیر کیا— فوٹو: اسکرین شاٹ
پہلے ٹیسٹ میں مشین نے 50 فٹ قطر اور 12 فٹ اونچے گنبد کو 14 گھنٹوں میں تعمیر کیا— فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک عام انسان کو گھر تعمیر کرنے کے یے مہینوں درکار ہوتے ہیں،اس ساتھ ساتھ تعمیرات کے دوران ہونے والے اخراجات بھی بڑھنے لگتے ہیں۔

لیکن میساچیوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) نے اپنی نئی ایجاد کے ذریعے انسانی زندگی کو آسان بنانےکی کوشش کی ہے، جس کی مدد سے اب گھرکی تعمیر مہینوں میں نہیں بلکہ چند گھنٹوں میں ممکن ہو سکے گی۔

ایم آئی ٹی نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے، جو تعمیرات کے بنیادی ڈھانچے کو صرف 14 گھنٹوں میں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: 4 کمپنیوں کی کمائی پاکستان سمیت 3 ممالک کے برابر

نوزل کے ساتھ نصب خودکار بازو کی حامل شمسی توانائی سے چلنے والی مشین سب سے پہلے اپنے اندر سے جھاگ نما مٹیریل کو زمین پر اسپرے کرتی ہے، اس کے بعد اسے کنکریٹ سے بھر دیتی ہے۔

اپنے پہلے ٹیسٹ میں اس مشین نے 50 فٹ قطر اور 12 فٹ اونچے گنبد کو 14 گھنٹوں میں تعمیر کیا۔

اس حوالے سے ایم آئی ٹی نے بتایا کہ اس مشین کے استعمال سے گھر تعمیر کرنے کی لاگت میں کمی آئے گی جبکہ اس کی مدد سے قیمتی وقت بھی بچایا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مرد کو عورت اور جوانی کو بڑھاپے میں بدلنے والی ایپ

انسٹیٹیوٹ کے مطابق ریسرچرز کا یہ ماننا ہے کہ یہ مشین روایتی تعمیرات سے قدر مختلف عمارتوں کے نت نئے ڈیزائن اور تعمیری ڈھانچے سامنے لانے کی راہ ہموار کرے گی۔

ایم ائی ٹی میں تیار کردہ اس مشین سے تیز، سستی اور پہلے سے بہتر تعمیرات کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

اس مشین کو تیار کرنے والی ٹیم کہنا ہے کہ یہ مشین 24 گھنٹے میں ایک چھوٹا سا گھر تیار کرسکتی ہے، حتی کہ یہ مشین مریخ پر بھی کارگر ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں