’باہو بلی 2‘ کو ریلیز ہوئے ایک ہفتے سے زائد وقت ہوگیا ہے مگر باکس آفس پر ریکارڈز بننے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اب اس کے حصے میں آنے والا اعزاز بہت منفرد ہے کیونکہ یہ پہلی بھارتی فلم قرار پائی ہے جس نے 1000 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

مزید پڑھیں : باہو بلی 2 کا پہلا ٹریلر ریلیز

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس راجا میولی کی فلم نے بھارت میں 800 کروڑ جبکہ بیرون ملک 200 کروڑ روپے صرف نو دن کے اندر سمیٹ لیے ہیں۔

باکس آفس کے اعدادوشمار پر نظر رکھنے والے رمیش بلا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔

اس فلم کا ہندی ورژن ہی تین سو کروڑ روپے کما کر سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے جبکہ امریکا میں اس نے سو کروڑ کمائے ہیں، اس فلم نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جسے اب تک ہندوستان کی سب سے زیادہ کمائی حاصل کرنے والی فلم کا اعزاز ملا تھا۔

اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 113 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ’باہوبلی 2‘ : ایک دن میں 113کروڑ روپے کی کمائی

واضح رہے کہ اس فلم کے پہلے حصے کو 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا اور دونوں فلموں کا بجٹ ڈھائی ارب روپے تھا۔

’باہو بلی دی کنکلوژن‘ میں پربھاس نے مرکزی کردار کیا جبکہ رانا دگو بتی ولن کے روپ میں نظر آئے۔

ناظرین کے لیے بنجر زمینوں کے ساتھ عظیم الجثہ آبشاروں، برساتی باغات جادوئی انداز میں برف سے ڈھکی پہاڑیوں میں ابھرتے دیکھ کر ہضم کرنا مشکل ہوگا مگر راجا مولیی کی وی ایف ایکس تیکنیک نے ایک افسانوی دنیا کو تخلیق کیا ہے جہاں اس دو حصوں پر مشتمل عظیم الشان فینٹسی کی پرتیں کھولی گئی ہیں۔

فلم ریویو : باہوبلی

اس مقصد کے لیے جنوبی ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں واقعی فلم اسٹوڈیو میں بیس ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے سیٹ کو لگایا گیا تھا۔

ٹریلر ریلیز ہونے کے موقع پر ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ یہ فلم صرف دو حصوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے فرنچائز کی شکل دی جارہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں