کراچی: اعلیٰ ثانوی (انٹر) امتحانات میں پرچے کے دوران مداخلت کرنے پر ایک رینجرز اہلکار کو امتحانی مرکز سے گرفتار کرلیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد میں واقع گورنمنٹ پریمیئر کالج میں مذکورہ رینجرز اہلکار کو امتحان کے دوران دخل اندازی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

کالج انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا کہ 'ایک مشتبہ شخص جو اپنے آپ کو کسی انٹیلی جنس ایجنسی کا اہلکار بتا رہا ہے، امتحان کے دوران مداخلت کی کوشش کر رہا ہے'۔

جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: پرچے آؤٹ کرنے کیلئے بھارتی نمبرز کے استعمال کا انکشاف

اس حوالے سے پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ گرفتار ہونے والا شخص رینجرز کا اہلکار ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا اور ایک جھگڑے میں ملوث تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کا بیٹا بھی اسی کالج میں امتحانات دے رہا ہے۔

یہ خبر 10 مئی 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں