ویسے تو ایپل کی آئی فون 7 کا نوکیا کی 3310 موبائل سے کوئی موازنہ نہیں، تاہم نوکیا کے اس پرانے سیٹ کو جدید روپ میں 25 مئی کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد اس کے کیمرے کا موازنہ آئی فون 7 سے کیا جا رہا ہے۔

نوکیا 3310 کو دنیا سے ختم ہوئے 12 برس گزر گئے تھے، مگر کمپنی نے اس کی مقبولیت دیکھتے ہوئے، اسے قدرے جدید انداز میں دوبارہ پیش کیا۔

نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی، جب کہ اسے 2000 میں پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، اب اسے جدید رنگوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوکیا 3310 ایک بار پھر بازار میں دستیاب

نئے نوکیا 3310 کی قیمت صرف 52 ڈالر(پاکستانی 5200 سے زائد) ہے، جب کہ اس میں صرف 2 میگا پکسل کیمرہ ہے، اور نہ تو یہ ٹچ اسکرین والی موبائل ہے، اور نہ ہی اس میں ایپل کے آئی فون جیسی اور کوئی خاصیت ہے۔

تاہم مارکیٹ میں آنے کے بعد لوگوں کی جانب سے اس کے کیمرہ کا مقابلہ آئی فون 7 کے کیمرے سے کیا جا رہا ہے۔

بزنس انسائیڈر نے دونوں موبائل فونز کے کیمرہ سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نوکیا 3310 کا کیمرہ کسی طرح بھی آئی فون 7 سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں: نئے نوکیا 3310 میں کیا کچھ ہوگا؟

اگر یقین نہ آئے تو خود دیکھیں، اور فیصلہ کریں۔

ایپل آئی فون کے کیمرے سے لی گئی تصویر

فوٹو: بزنس انسائیڈر
فوٹو: بزنس انسائیڈر

نوکیا 3310 سے لی گئی اسی مقام کی تصویر

فوٹو: بزنس انسائیڈر
فوٹو: بزنس انسائیڈر

ایپل آئی فون کے کیمرے سے لی گئی تصویر

فوٹو: بزنس انسائیڈر
فوٹو: بزنس انسائیڈر

نوکیا 3310 سے لی گئی اسی مقام کی تصویر

فوٹو: بزنس انسائیڈر
فوٹو: بزنس انسائیڈر

ایپل آئی فون کے کیمرے سے لی گئی تصویر

فوٹو: بزنس انسائیڈر
فوٹو: بزنس انسائیڈر

نوکیا 3310 سے لی گئی تصویر

فوٹو: بزنس انسائیڈر
فوٹو: بزنس انسائیڈر

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں