کراچی میں پھیلی پُراسرار بو: ٹوئٹر صارفین کے مزاحیہ تبصرے

اپ ڈیٹ 01 جون 2017
کیا آپ جانتے ہیں شہر قائد میں یہ بُو کہاں اور کس چیز سے آئی؟
کیا آپ جانتے ہیں شہر قائد میں یہ بُو کہاں اور کس چیز سے آئی؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھڑی نئی بحث کا موضوع کوئی ایونٹ یا کسی سیاستدان کا بیان نہیں بلکہ شہر قائد میں پھیلی پُراسرار بو۔

کراچی کے عوام نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک پُراسرار بو پھیلنے کی شکایات کی، تاہم محکمہ موسمیات نے اعتراف کیا کہ وہ نہیں جانتے کہ عوام کس قسم کی بُو کی بات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پھیلی عجیب بُو سے شہری پریشان

لیکن ٹوئٹر پر صارفین نے شہر میں پھیلی بُو کی وجہ ڈھونڈ نکالی:

ایک صارف نے کہا کہ ’کراچی میں پھیلی سڑی ہوئی بُو کسی کیمیائی حملے کی ہے‘۔

کسی نے لوگوں کو اس گرمی کے موسم میں نہانے کا مشورہ دے دیا۔

ایک صارف نے تو اس بُو کے باعث آخر کار اپنے گھر کے واش روپ ہی دھو ڈالے، کہ شاید یہ پُر اسرار بدبو وہاں سے آرہی ہو۔

کچھ لوگوں کو یہاں بھی سازش کی بو آنے لگی۔

کسی نے کہا ’میرے خیال سے خفیہ ایجنسیاں کراچی میں کوئی تجربہ کررہی ہیں، ماحول میں پھیلی یہ بُو کافی پریشان کررہی ہے‘۔

کسی کو تو اس بُو نے اس حد تک پریشان کردیا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا کہ ان کے گھر میں کوئی جانور مر گیا ہے، جس کی بُو شہر میں پھیل رہی ہو۔

اور پھر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں شہر کی بدبو کی وجہ بھی سوشل میڈیا پر کی جانے والی میمز (مزاحیہ پوسٹ) لگیں۔

آپ کے خیال میں یہ پُر اسرار بُو کس چیز کی تھی؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں!

تبصرے (2) بند ہیں

عادل علی Jun 01, 2017 06:39pm
ہاں میں بھی اپنے گھر میں آفس میں بلکہ دوستوں کے دفتر میں ایک ہی طرح کی بو کئی دونوں سے محسوس ہورہے ہیں۔ یہ ناگوار ہے ۔ جیسے پرانے لاش میں سے آتی ہے ۔
شیو شنکر مہاجن Jun 01, 2017 09:09pm
its due to eastely wind shift the somalian currents are very strong over arabian sea and due to the Presence of LLC OFF COAST KARACHI , the shift have reached towards upper air levels hence the weird more sea like smell.