معروف گٹارسٹ عامر ذکی انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 06 جون 2017
عامر ذکی نے پہلی بار 14 برس کی عمر میں گٹار بجایا تھا—۔فائل فوٹو
عامر ذکی نے پہلی بار 14 برس کی عمر میں گٹار بجایا تھا—۔فائل فوٹو

ملک کے معروف گٹارسٹ عامر ذکی 49 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق عامر ذکی کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔

عامر ذکی کا شمار ملک کے بہترین گٹارسٹس میں ہوتا تھا، وہ 1968 میں سعودی عربیہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے پہلی بار 14 برس کی عمر میں گٹار بجایا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

انہیں سب سے پہلے نامور موسیقارعالمگیر نے دریافت کیا، اس وقت عامر ذکی کی عمر محض 16 برس تھی، انہوں نے عالمگیر کے ساتھ کئی ممالک کا دورہ کیا، انہیں گٹار بجانے کے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔

عامر ذکی نے مختلف ممالک کا دورہ کرنے کے بعد اپنے بینڈ کو خیرآباد کہہ دیا اور 1994 میں اپنا پہلا البم ریلیز کیا۔

انہیں ان کے مشہور گانے ’میرا پیار‘ کی بے حد مقبولیت پر ساؤنڈ کرافٹ گولڈ ڈسک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

عامر ذکی نے مختلف بینڈز کے ساتھ اندرون و بیرون ملک مل کر کام کیا، انہیں منفرد گٹار بجانے کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ونود کھنہ کینسر کے باعث چل بسے

عامر ذکی کے انتقال پر علی گل پیر، حمزہ جعفری، فیصل رفیع اور بلال خان سمیت دیگر موسیقاروں، فنکاروں اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں