موٹرولا کا نیا موڈیولر فون متعارف

04 جون 2017
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

موٹو زی 2 پلے موٹرولا کا موڈیولر فون ہے جو کہ گزشتہ سال کے موٹو زی پلے کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر کمپنیاں موڈیولر فونز بنانے سے ہاتھ اٹھالیا ہے مگر موٹرولا اسے مستقبل کی ٹیکنالوجی تصور کرتی ہے۔

دیکھنے میں تو یہ گزشتہ سال کے ماڈل سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتا تاہم اس میں پہلے سے کچھ بڑا فنگرپرنٹ سنسر دیا گیا ہے جبکہ 5.5 انچ کی سپر امولیڈ اسکرین دی گئی ہے۔

اس فون میں اوکٹا کور اسنیپ ڈراگون 626 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ تین سے چار جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی تک اسٹوریج ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : موٹرولا کے جی فائیو اور جی فائیو پلس بجٹ فونز پیش

اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے حالانکہ گزشتہ سال کے فون میں یہ 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

اس فون میں بیک پر 12 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں لیزر آٹو فوکس، ڈوئل ایل ڈی فلیش اور فور کے ویڈیو ریکارڈنگ جیسی خصوصیا بھی دی گئی ہیں۔

فرنٹ پر پانچ میگاپکسل کیمرہ دیا گیا ہے اور اس میںڈوئل ایل ای ڈی فلیش دی گئی ہے۔

چونکہ یہ موڈیولر فون ہے تو اس کے ساتھ صارفین کے لیے کئی طرح کے موڈ ایسیسریز بھی دستیاب ہوں گی تاہم ان کی قیمت ڈیوائس سے الگ ہوگی۔

اس فون کی قیمت موٹرولا نے 500 ڈالرز رکھی ہے جو کہ اس وقت امریکا سمیت کچھ ممالک میں دستیاب ہے جبکہ آئندہ چند روز میں بھارت میں پری آرڈر میں دستیاب ہوگا، تاہم پاکستان میں اس کی فروخت کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں