انگور دانتوں کے امراض سے بچاؤ کے لیے مفید

11 جون 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ انگور کھانا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ پھل دانتوں کو مضبوط بنانے اور اسے مختلف امراض سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

الینوائے یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں پائے جانے والا ایک قدرتی جز دانتوں کی مضبوطی اور انہیں مختلف امراض سے تحفظ دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : انگور کھانا دماغ اور بینائی کے لیے فائدہ مند

تحقیق کے مطابق یہ جز دانتوں کی محرومی سے بچانے کے ساتھ ساتھ فلنگز کو بھی مضبوط بناکر ان کی مدد بڑھاتا ہے۔

انگور کے بیج میں پائے جانے والا جز اس سے قبل دل کے افعال اور خون کی بہتر گردش کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دانتوں کے لیے بھی مفید ہے۔

یہ جز دانتوں کے ٹشوز کو مضبوط بناتا ہے جو کہ دانتوں کی مضبوط تہہ کے اندر موجود ہوتے ہیں اور اگر ان کو نقصان پہنچ چکا ہے تو بھی یہ اس کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دانتوں کی تکلیف سے نجات دلانے والے 10عام طریقے

محققین کا کہنا تھا کہ جب فلنگ خراب ہونے لگتی ہے تو دانتوں کی فرسودگی بڑھ جاتی ہے اور ایک بار پھر فلنگ کروانا پڑتی ہے تاہم انگور میں پائے جانے والا قدرتی جز اس کا حل ثابت ہوسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں