ٹی وی اسٹار حنان سمید آنے والی نئی فلم ’عشق والا لو‘ میں جلوہ گر ہوں گے،اس قبل وہ ٹی وی ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرتے رہے ہیں جبکہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ کسی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے حنان نے کچھ یوں بتایا کہ یہ فلم بھی دوسری فلموں کی ہی طرح ہے، اس میں کچھ خاص مختلف نہیں تاہم ڈائریکٹر نے فلم میں کھوئے ہوئے حقیقت پسندی کے نظریئے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مووی ریویو: 'دعوتِ عشق' - ایک چٹ پٹا رومانس

فلم کی موسیقی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کی موسیقی بہت اچھی اور پر کشش ہے جبکہ اس میں زندگی کے حقیقی رنگوں اور رشتوں کی عکاسی کی کوشش کی گئی ہے۔

فلم کی مرکزی اداکارہ ماہی خان کاکہنا تھا کہ میرا کردار خاصہ مشکل اور مختلف ہے، جس کو ادا کرنے میں کافی کچھ سکیھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں:چھ ماہ میں ریلیز ہونے والی ممکنہ پاکستانی فلمیں

دوسری جانب فلم ڈائریکٹر عمران ادیب اپنے پروجیکٹ کی کامیابی کے حوالے سے خاصے پر اُمید نظر آتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی بنیادی طور پر ایک تَکون لو اسٹاری ہے، جس کو بنانا ایک مشکل کام تھا تاہم سب نے بھرپور محنت سے اس کام کو انجام دیا، جو یقینی طور پر ایک بڑا چلینج تھا ۔

فلم کے مصنف ناصر ادیب ہیں جبکہ سانول خان نے اس کا میوزک ترتیب دیا ہے۔


یہ خبر 5 جولائی 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی ہے

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں