پاکستانی اداکاروں سجل علی اور عدنان صدیقی کی ڈیبیو فلم ’موم‘ سے کئی لوگوں کو امیدیں تھیں، مگر یہ امیدیں اب دم توڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

سری دیوی جیسی اداکارہ کے باوجود فلم زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور ابتدائی 4 دنوں کے اندر صرف 16 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی۔

پاکستانی اداکاروں سجل علی، عدنان صدیقی،اوربولی وڈ ایکٹرس نواز الدین صدیقی، اکشے کھنہ اورسری دیوی سمیت فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کو بھی فلم سے زیادہ توقعات تھیں۔

لیکن فلم کی سست کمائی دیکھ کر جہاں فلم کی ٹیم کو مایوسی ہوئی، وہیں اداکار بھی کچھ خاص خوش دکھائی نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: ’موم‘ ریویو: سری دیوی کی ایک اور سبق آموز فلم
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

باکس آف انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ابتدائی 4 دن کے اندر ’موم‘ نے بھارت بھر میں 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس کیا، فلم نے سب سے زیادہ بزنس ممبئی میں ہی کیا۔

فلم نے ریلیز کے پہلے دن 7 جولائی کو صرف اور صرف 3 کروڑ روپے کا بزنس کیا، موم نے سب سے زیادہ اتوار 9 جولائی کو 6 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

مزید پڑھیں: سری دیوی عدنان صدیقی اور سجل علی کے لیے رو پڑیں

موم کی دوسری بڑی کمائی ہفتہ 8 جولائی کو ہوئی، اور فلم نے بھارت بھر میں 5 کروڑ روپے بٹورے۔

باکس آفس رپورٹس کے مطابق ’موم‘ زیادہ تر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، فلم کو خاص ذہنیت رکھنے والے افراد ہی دیکھ رہے ہیں۔

مجموعی طور پر موم ممبئی اور پونا جیسے شہروں میں ہی زیادہ دیکھی جا رہی ہے، شمالی اور جنوبی بھارت میں زیادہ لوگ موم کے بجائے دیگر فلموں کا انتخاب کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’موم‘ کی کاسٹ کے لیے عدنان صدیقی کا پیغام

خیال رہے کہ موم کی کہانی ماں اور اس کی سوتیلی بیٹی کے ارد گرد گھومتی ہے، فلم میں عدنان صدیقی نے سری دیوی کے شوہر اور سجل علی کے والد جب کہ سجل علی نے سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کو پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں