اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دنیا ایک مردانہ معاشرے پر مبنی ہے، اور مرد و خواتین کی تفریق دنیا کے تمام ممالک میں ہر جگہ پائی جاتی ہے۔

اگر کہا جائے کہ مرد و خواتین کے درمیان تفریق بولی وڈ میں کچھ زیادہ ہوتی ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

بولی وڈ میں خواتین کے مقابلے مرد اداکاروں کو زیادہ معاوضے دیے جانے کی خبریں نئی نہیں ہیں، تاہم یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بولی وڈ میں خواتین کو بدنام کرنے کے لیے فلمیں تک بنائی جاتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ معاملہ سامنے آیا ہے پروڈیوسر فرحان اختر کی جانب سے تیار کی جانے والی ویب ڈرامہ فلم ’ انسائڈ ایج‘ سے، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کرکٹ ٹیم کی خاتون مالک پریٹی زنٹا کی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی۔

انسائڈ ایج میں آئی پی ایل، اسکینڈل اور ایک خاتون کو کرکٹ ٹیم کے سربراہ کے طور پر دکھایا گیا ہے، اس ویب سیریز میں خاتون کا کردار اداکارہ ریچا چڈا نے ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ، فلم انڈسٹری اور ہار جیت کی کہانی
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انسائڈ ایج کو ایک دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا، اس ڈرامہ فلم کو ایکسل میڈیا اینڈ انٹرٹینمینٹ کے بینر تلے ایمازون پرائم ویڈیو کے تحت ریلیز کیا گیا۔

انسائڈ ایج کو ریلیز کیے جانے کے بعد پریٹی زنٹا نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے پروڈیوسر فرحان اختر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ’ سچا مرد وہ ہوتا ہے جو عورت کو خوشی سے محروم نہیں کرتا‘۔

بولی وڈ لائف کو دیے گئے انٹرویو میں پریٹی زنٹا نے فرحان اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مردانہ معاشرے میں ہمیشہ ہی خواتین کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن وہ اکیلی ہی ہزار مردوں کے مقابلے بہتر ہے۔

پریٹی زنٹا نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بولی وڈ میں راج کمار ہیرانی، یش راج اور کرن جوہر جیسے مرد بھی موجود ہیں، جو خواتین پر فلمیں بناتے ہیں، لیکن وہ فرحان اختر کی طرح فلمیں نہیں بناتے، ان کی فلمیں زندگی ہوتی ہیں، جو باقی عمر یاد رکھی جاتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں وہ اکیلی خاتون نہیں، جو کسی کرکٹ ٹیم کی مالک ہیں،انیتا امبانی بھی ہیں، لیکن فلم ڈرامہ ان پر ہی بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: اکشے اور شاہ رخ کی دشمنی اب آئی پی ایل میں

پریٹی زنٹا نے کہا کہ شکر ہے فرحان اختر کو اب خیال آیا، اور انہوں نے بیان جاری کیا کہ انسائڈ ایج کی کہانی فکشن پر مبنی ہے۔

پریٹی زنٹا نے انسائڈ ایج کی کہانی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، اور خاص طور پر خواتین صحافیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جو خواتین اداکاراؤں کے خلاف جھوٹی کہانیاں چھاپتی رہتی ہیں۔

پریٹی زنٹا کے مطابق انہیں پتہ ہے کہ وہ کیا ہیں، اور وہ جانتی ہیں کہ ان کی اہمیت کیا ہے، مرد کو مرد بن کر رہنا چاہئیے، خواتین پر حکمرانی نہیں کرنی چاہئیے، سچا مرد کبھی بھی خواتین کو زندگی اور خوشیوں سے محروم نہیں کرتا۔

انہوں نے ایک مثال دی کہ بولی وڈ میں خواتین پروڈیوسرز اور ہدایات کار بھی ہیں، لیکن کبھی کسی خاتون پروڈیوسر نے کسی مرد پر اس طرح فلم نہیں بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل،پاکستان دشمنی اور اسکینڈلز

خیال رہے کہ انسائڈ ایج کو صرف ویب سائٹ پر ہی دیکھا جاسکتا ہے، اس ڈرامہ مووی کی کہانی، کرکٹ، کرپشن، طاقت، ہار جیت اوراسکینڈلز کے ارد گرد گھومتی ہیں۔

بھارتی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق انسائڈ ایج کی کہانی پریٹی زنٹا کے کردار کو دیکھ کر بنائی گئی، آئی پی ایل میں پریٹی زنٹا، انیتا امبانی اور شاہ رخ خان کی کرکٹ ٹیمیں بھی ہیں، جب کہ دیگر اداکاراؤں کے بھی مختلف ٹیمز میں شیئرز ہیں

تبصرے (0) بند ہیں