اے آر رحمٰن آئیفا ایوارڈز میں کیا پیش کرنے جا رہے ہیں؟

12 جولائ 2017
اے آر رحمٰن کو بولی وڈ انڈسٹری میں آئے ہوئے 25 برس بیت گئے—۔فائل فوٹو
اے آر رحمٰن کو بولی وڈ انڈسٹری میں آئے ہوئے 25 برس بیت گئے—۔فائل فوٹو

بھارت کے معروف موسیقار اللہ رکھا رحمٰن (اے آر رحمٰن) کی بولی وڈ انڈسٹری میں انٹری کو 25 برس بیت گئے، اس حوالے سے ان کی سلور جوبلی منائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

اے آر رحمٰن بھارتی فلم انڈسٹری کے واحد شخص ہیں، جنہوں نے نہ صرف آسکر ایوارڈ جیتا، بلکہ انہوں نے فلم فیئر، گریمی، گولڈن گلوب اور بافٹا سمیت دیگر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

اے آر رحمٰن کے گائے ہوئے گیت لوگوں کو برسوں تک یاد رہتے ہیں، جب کہ ان کی جانب سے ترتیب دیے گئے گانے فلموں کی کامیابی کی ضمانت تصور کیے جاتے ہیں۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یہ بھی پڑھیں: آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کون کرے گا؟

رواں برس جہاں اے آر رحمٰن کے بولی وڈ انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہو رہے ہیں، وہیں پروڈیوسر کرن جوہر کے بھی 25 برس مکمل ہو رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں دونوں کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں بھی اس موقع پر کچھ منفرد اور خاص کرنے جا رہے ہیں۔

ڈی این اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اے آر رحمٰن انڈسٹری میں اپنے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر آئیفا ایوارڈز میں خصوصی اور منفرد موسیقی پیش کریں گے، جس کے لیے ان کی تیاریاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: اس سال آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں کیا خاص ہوگا؟

اے آر رحمٰن نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ یہ تو نہیں بتا سکتے کہ وہ کیا پیش کرنے جا رہے ہیں، تاہم یہ طے ہے کہ وہ سلور جوبلی کے موقع پر منفرد موسیقی پیش کریں گے۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسیقار کے مطابق اس منفرد پیش کش میں ان کے ساتھ دیگر بھارتی فنکار جن میں ہری ہرن، کیلاش کھیر، مکا سنگھ، موہت چوہان، جونیتا گاندھی، نیتی موہن، جاوید علی، ہری چرن سیشاردی اور کمال خان بھی شامل ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ آئیفا ایوارڈز کا 18 واں ایڈیشن نہ صرف دیگر ایڈیشنز کے مقابلے میں منفرد ہوگا، بلکہ یہ ایوارڈز تقریب ان کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئیفا ایوارڈز میں ستاروں کے رنگ

آئیفا ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 15 جولائی کو نیویارک میں ہوگی، جس میں کئی نامور فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اے آر رحمٰن نے نہ صرف ہندی، بلکہ انگریزی، تامل، ملایم اور تیلگو سمیت دیگر زبانوں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی ہے۔

انہوں نے فلم 'دل سے'، 'گرو'، 'سانوریا'، 'تال'، 'لگان'، 'سلم ڈاگ ملینیئر'، 'ممبئے'، 'رنگیلا'، 'انڈین' اور 'موم' سمیت دیگر کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں خود گانے لکھے اور گائے۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں