پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس تقریباً گزشتہ روز کی سطح پر رہا اور اس میں 9 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

9 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 43 ہزار 783 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران ایک موقع پر انڈیکس نے 44 ہزار 121 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کی لیکن پھر 43 ہزار 61 پوائنٹس کی سطح تک آگیا، تاہم دوسرے ہاف میں انڈیکس میں ریکوری ہوئی منفی رجحان کم ہو کر 9 پوائنٹس تک آگیا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے توانائی کا شعبہ نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئر کا کاروبار ہوا، اس کے بعد بینکنگ سیکٹر میں ایک کروڑ 70 لاکھ جبکہ مواصلات کے شعبے میں ایک کروڑ 20 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 328 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں کُل 7 کروڑ 65 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 6 ارب 12 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 146 کی قدر میں اضافہ، 182 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے (0) بند ہیں