’میں قندیل بلوچ کی چھوٹی بہن بنوں گی‘

15 جولائ 2017
نمرا خان اس ڈرامے میں قندیل بلوچ کی بہن بنیں گی — ۔
نمرا خان اس ڈرامے میں قندیل بلوچ کی بہن بنیں گی — ۔

پاکستانی اداکارہ نمرا خان بھی صبا قمر کے ڈرامے ’باغی‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔

ٹی وی چینیل اردو 1 پر جلد نشر ہونے والا ڈرامہ ’باغی‘ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ نمرا خان ’باغی‘ ڈرامے میں صبا قمر، عثمان خالد بٹ، سرمد کھوسٹ اور علی کاظمی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: قندیل بلوچ کی زندگی پر ڈرامے کا نیا ٹیزر

وہ آخری مرتبہ یاسر نواز کی فلم ’مہرالنساء وی لب یو‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے نمرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’اردو 1 چینل سے تعلق رکھنے والی نینا کاشف نے مجھ سے اس کردار کے لیے رابطہ کیا، وہ مجھے صبا کے ساتھ کئی مرتبہ دیکھ چکی ہیں، اس لیے انہوں نے مجھے اس کردار کی آفر کی، کیوں کہ ان کے خیال میں ہم ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں‘۔

اس ڈرامے میں نمرا خان قندیل بلوچ کی چھوٹی بہن کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔

نمرا خان نے بتایا کہ اس ڈرامے کی زیادہ تر شوٹنگ گاؤں میں ہوئی، ڈرامے میں پنجابی انداز نبھانا ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر بنیں گی ’قندیل بلوچ‘

’باغی‘ کے علاوہ نمرا خان اس وقت ’الف‘ اور ’انسان‘ نامی ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔

ان کا قندیل بلوچ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’ہر کوئی قندیل بلوچ کے بارے میں جانتا ہے، لوگ انہیں مزید جانتا چاہتے ہیں، وہ کون تھیں اور انہیں کیوں مارا گیا‘۔

’باغی‘ کی ریلیز تاریخ کا تو اب تک اعلان نہیں کیا گیا تاہم نمرا خان کے مطابق یہ جلد نشر کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں