سری لنکن باؤلر ایرانگا کا ایکشن قانونی قرار

19 جولائ 2017
شمندا ایرانگا کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ گزشتہ سال مئی میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
شمندا ایرانگا کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ گزشتہ سال مئی میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن باؤلر شمندا ایرانگا کا باؤلنگ ایکشن قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دے دی ہے۔

شمندا ایرانگا کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ گزشتہ سال 31 مئی کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ایک آزادانہ جائزے کے بعد ان کا ایکشن مشکوک قرار پایا تھا۔

تاہم حال ہی میں چنئی میں کیے گئے باؤلنگ ایکشن کے تازہ جائزے میں ماہرین نے ان کے ایکشن کو آئی سی سی کی جانب سے مقرر کردہ 15فیصد کی حد کے اندر قرار دیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کو درست قرار دے دیا گیا۔

البتہ اگر ایرانگا کا ایکشن دوبارہ مشکوک پایا گیا تو امپائر کو اسے رپورٹ کرنے کا اختیار ہو گا اور اس سلسلے میں ان کی معاونت کیلئے انہیں صحیح باؤلنگ ایکشن کی فوٹیج اور تصاویر فراہم کی جائیں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں