معمولی سی احتیاط اندھے پن سے بچائے

23 جولائ 2017
یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

بینائی کمزور ہونے پر چشمے کے استعمال کیا جاتا ہے تاہم کچھ کانٹیکٹ لینس کو ترجیح دیتے ہیں تاہم اس کے استعمال میں احتیاط نہ کرنا اندھے پن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

برطانوی محکمہ صحت این ایچ ایس کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کانٹیکٹ لینس کو درست طریقے سے پہنا یا اتارا نہ جائے تو بینائی سے محرومی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق آئی لینس کے کئی آپشنز صارفین کے لےی دستیاب ہوتے ہیں، جیسے ایک دن یا ایک ماہ تک چلنے والی لینس اور دیگر۔

مزید پڑھیں : کانٹیکٹ لینسز کے استعمال میں احتیاط بینائی کیلئےضروری

تاہم ان کا استعمال خطرات سے محفوظ نہیں ہوتا بلکہ بیشتر افراد انہیں محفوظ طریقے سے استعمال نہیں کرتے۔

گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایک 67 سالہ خاتون کی آنکھوں سے 27 آئی لینس کو نکالا گیا تھا جو کہ ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے تھے۔

تحقیق کے مطابق لینس کو رات میں پہن کر سونا بینائی کے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ایسا ہونے سے انفیکشن، قرینے میں زخم اور طبی طبی مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ بینائی سے ہمیشہ کی محروم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لینسز کا محفوظ استعمال کیسے ممکن؟

تحقیق کے مطابق یہ لینس آنکھوں کے قرینے کے لیے ضرورت آکسیجن کی سطح میں کمی لاتے ہیں اور رات کو بھی آئی لینس لگانا اس کو زیادہ تباہ کن بنا دیتا ہے۔

برٹش کانٹیکٹ لینس ایسوسی ایشن نے پہلے ہی دن رات لینسز کو لگائے رکھنا خاص طور پر سونا انتہائی خطرناک قرار دے رکھا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں