کراچی: چین اور جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے سائنسدانوں نے اعلیٰ اقسام کے چاول پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے سائنسدان تحقیق کے ذریعے چاولوں کے معیار کو بلند کریں گے۔

چینی سائنسدانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایس ایچ سی) پاکستان کے سابق سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، پروفیسر اقبال چوھدری، ڈاکٹر فدا عباسی اور پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا نے چاولوں کی نئی اور اعلیٰ پیداوار کے لیے دونوں ممالک کے درمیاں مشترکہ تحقیقی کوشش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ اقسام کے چاولوں کی کثیر پیداوار سے دونوں ممالک کی معیشت کو باہم فائدہ پہنچے گا۔

انھوں نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں سائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کا قیام ان ہی تحقیقی مقاصد کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد اعلیٰ چاولوں کی پیداوار کے لیے تحقیق کرنا اور اس کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں باہمی تحقیق و تفتیش کو بھی مزید فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں گے، چینی ماہرین بین الاقوامی مرکز کے سائنسدانوں کو چاولوں کی پیدائش اور پیداوار کے حوالے سے سائنسی و تحقیقی تربیت دینگے۔

اس ملاقات کے لیے پاکستانی وفد میں پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری، ہزارہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فدا عباسی جبکہ چھ رکنی چینی وفد میں چینی تحقیقی ادارے چائنا نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی این آرآر آئی) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا، پروفیسر ڈاکٹر زوہانگ جیون، پروفیسر ڈاکٹر وجیانلی، پروفیسر ڈاکٹر وینگ کیجن، ڈاکٹر لو جو اور زیھانگ یوچاون پر مشتمل تھا۔

بعدِ ازاں چینی وفد نے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز کے دورے کے دوران ادارے میں موجود تحقیقی سہولیات کا جائز لیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

muhammad kashif munir bhatti Jul 25, 2017 06:11pm
The white one Pakistani yellow ones r china Pichi rice :)
ali Jul 26, 2017 09:06am
this is what we need to do.. research and cooperation in science,, only this will take us on heights,,