جسٹن بیبر نے ورلڈ ٹور ادھورا چھوڑدیا

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2017
دورہ منسوخ کرنے کی زیادہ تفصیل نہیں بتائی گئی— فوٹو: جسٹن بیبر فیس بک
دورہ منسوخ کرنے کی زیادہ تفصیل نہیں بتائی گئی— فوٹو: جسٹن بیبر فیس بک

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے ’غیر متوقع حالات‘ کی وجہ سے اپنا ورلڈ ٹور ادھورا چھوڑتے ہوئے مداحوں سے معذرت کرلی۔

خیال رہے کہ نوجوان گلوکار ان دنوں اپنے میوزیکل کنسرٹ کی وجہ سے ورلڈ ٹور پر تھے، انہیں دنیا کے کئی ممالک میں لائیو شوز کرنے تھے۔

جسٹن بیبر گزشتہ 18 ماہ سے ورلڈ ٹور پر تھے، انہوں نے 24 جولائی تک دنیا کے 6 براعظموں میں 150 سے زائد لائیو شوز کیے۔

تاہم اب اچانک گلوکار نے ورلڈ ٹور منسوخ کرتے ہوئے اسے ادھورا چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں جسٹن بیبر پر پابندی عائد
فوٹو: جسٹن بیبر ویب سائٹ
فوٹو: جسٹن بیبر ویب سائٹ

جسٹن بیبر کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے کا اعلان ان کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا گیا، بیان میں مزید کہا گیا کہ اداکار اپنے مداحوں سے پیار اور ان لوگوں سے نفرت کرتے ہیں جو ان کے مداحوں کو مایوس کرتے ہیں۔

بیان میں مزید وضاحت کیے بغیر ’غیر متوقع حالات‘ کا جملہ استعمال کرتے ہوئے ورلڈ ٹور کو منسوخ کرنے کا کہا گیا۔

بیان کے مطابق جن شہروں میں گلوکار کے کنسرٹ طے تھے اور جن لوگوں نے ٹکٹ خرید رکھے تھے، انہیں ان کی رقم واپس کی جائے گی۔

جسٹن بیبر کی جانب سے ورلڈ ٹور منسوخ کیے جانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں آیا، جب گزشتہ ہفتے ہی چین نے گلوکار پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں: کافی ود کرن میں جسٹن بیبرکی شرکت کا امکان

جسٹن بیبر کو جولائی کے آخر میں چین میں پرفارم کرنا تھا۔

اس سے پہلے جسٹن بیبر یورپ، افریقا، ایشیا اور وسطی ایشیا کے ممالک میں کنسرٹ میں پرفارم کرچکے تھے۔

جسٹن بیبر کے دنیا بھر میں ہونے والے کنسرٹس کے زیادہ تر ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے اور جولائی 2017 کے آغاز تک دنیا بھر سے 99 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی ہوچکی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں