• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C

جسٹن بیبر کے گانے کا پاکستانی ورژن

شائع February 19, 2015

نوجوانوں میں مشہو انگریزی گانوں کے سنگر جسٹن بیبر کے شائقین تو دنیا بھر میں موجود ہیں اور ان کے گانوں کو اپنے اپنے انداز میں گنگناتے رہتے ہیں۔

لیکن پنجاب کی کچھ نامعلوم خواتین کی جانب سے گائے گئے جسٹن بیبر کے مشہورِ زمانہ گانے 'بے بی' کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئی ہے۔

`

`

اس ویڈیو میں پنجاب کے کسی مقام پرکچھ خواتین کو یہ گانا 'بے بی' گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ بیک گراؤنڈ میوزک کے لیے صرف ایک مٹکا استعمال کیا گیا ہے، جس نے ان لڑکیوں کی آواز کو ایک نکھار فراہم کیا ہے۔

ان لڑکیوں میں سے ایک مرکزی گلوگار ہیں جبکہ باقی ان کے ساتھ ہمنوائی کے فرائض ادا کر رہی ہیں۔

تاہم ان لڑکیوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے جسٹن بیبر کے گانے 'بے بی' کی ویڈیو نے یو ٹیوب پر ایک ارب سے زیادہ آراء حاصل کرکے انھیں کم عمر ترین آرٹسٹ کا اعزاز دلانے میں اہم کردارادا کیا تھا، جس کی ویڈیو سب سے زیادہ دیکھی گئی۔

تاہم اب قیاس یہ کیا جارہا ہے کہ پنجاب کی ان لڑکیوں کی ویڈیو، جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے اور اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان لڑکیوں کے لیے کافی حوصلہ افزاء بحث گرم ہے۔

زیادہ تر افراد کا خیال ہے کہ پنجاب کی یہ لڑکیاں جسٹن بیبر سے زیادہ بہتر گا سکتی ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

تبصرے (2) بند ہیں

Libra-Cancer Feb 20, 2015 11:24am
waoooo AAllaaaa real talent
مصطفیٰ مہاروی Feb 20, 2015 06:07pm
مقامی ثقافت جس نے ریشماں جیسی آواز سننے کو دی، حیرت انگیز ہے۔ اور دکھ کی بات یہ کہ آہستہ آہستہ مر رہا ہے۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025