کپل شرما کی دوسری فلم ’فرنگی‘ کو ریلیز تاریخ مل گئی

کپل شرما نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا —۔ فائل فوٹو
کپل شرما نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا —۔ فائل فوٹو

ہندوستان کے کامیڈی میزبان کپل شرما اپنے چٹکلوں سے تو ایک طویل عرصے سے شائقین کو متاثر کرتے آہی رہے ہیں اور اب ان کی دوسری فلم ’فرنگی‘ کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

کپل شرما نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کی دوسری فلم ’فرنگی‘ رواں سال 10 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، جس کے لیے انہیں مداحوں کے پیار اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔

اس فلم میں کپل شرما کے علاوہ اداکارہ اشیتا دتہ اور مونیکا گل کام کرتی نظر آئیں گی، فلم کی ہدایات راجیو ڈھنگرا نے دی ہیں جبکہ کپل نے فلم خود پروڈیوس کی ہے۔

کپل کی پہلی فلم 'کس کس کو پیار کروں' کا پوسٹر— ۔
کپل کی پہلی فلم 'کس کس کو پیار کروں' کا پوسٹر— ۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی 1920 کے دور پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ کپل شرما ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج 3‘ جیتنے کے بعد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے تھے، انہوں نے 'جھلک دکھلاجا 6' اور 'کامیڈی سرکس' جیسے شوز میں کام کیا، ان کے مقبول پروگراموں میں 'کامیڈی نائٹس ود کپل' اور 'دی کپل شرما شو' شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کی پہلی فلم کی ریکارڈ توڑ فروخت

کپل شرما کی پہلی فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ 2015 میں ریلیز ہوئی جسے تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا، تاہم فلم کامیڈی کہانی کے باعث باکس آفس پر کامیاب رہی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں