کپل شرما کی پہلی فلم کی ریکارڈ توڑ فروخت

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2015
فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بہت ساری بیویوں کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں رہائش پذیر ہے—۔فلم پوسٹر
فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بہت ساری بیویوں کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں رہائش پذیر ہے—۔فلم پوسٹر

مشہور کامیڈین کپل شرما کی ڈیبیو فلم "کس کس کو پیار کروں" نے ریلیز کے پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے کمالیے، جسے ایک نئے اداکار کے لیے ریکارڈ توڑ فروخت قرار دیا جارہا ہے.

این ڈی ٹی وی کے مطابق کپل شرما کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مبارکباد کے پیغامات کا سیلاب آگیا ہے اور ان پیغامات کا خوشی خوشی جواب دیتے کپل نے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں آکر تاریخ قائم کرلی ہے.

باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کپل کی فلم "کس کس کو پیارکروں" نے عالیہ بھٹ کی ڈیبیو فلم "اسٹوڈنٹ آف دی ایئر" کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جس نے پہلے روز ساڑھے 7 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا.

کپل کی ڈیبیو فلم نے سورج پنچھولی اور اتھیا شیٹھی کی فلم "ہیرو" کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس نے پہلے روز 6 کروڑ کا بزنس کیا، تاہم یہ سلمان خان کی فلم "بجرنگی بھائی جان"، " اے بی سی ڈی ٹو" اور " ویلکم بیک" کا ریکارڈ نہ توڑ سکی.

مزید پڑھیں:کپل شرما کی ڈیبیو فلم کو قانونی نوٹس کا سامنا

عباس مستان کی ہدایات میں بننے والی فلم "کس کس کو پیارکروں" میں کپل شرما اور ایلی ایورم نے مرکزی کردار ادا کیا.

رتن جین گنیشن جین اور عباس مستان کی اس مشترکہ پروڈکشن میں ورون شرما، سپریا پاتھک، منوج جوشی اور ارباز خان بھی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے.

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بہت ساری بیویوں کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں رہائش پذیر ہے جبکہ اس کی ایک گرل فرینڈ بھی ہے.

"کس کس کو پیار کروں" رواں ماہ 25 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی گئی.

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں