ایجبسٹن ٹیسٹ:انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پوزیشن مستحکم

اپ ڈیٹ 19 اگست 2017
الیسٹرکک نے اپنے کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری بنائی—فوٹو:اے ایف پی
الیسٹرکک نے اپنے کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری بنائی—فوٹو:اے ایف پی

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سابق کپتان الیسٹرکک کی ڈبل سنچری کی بدولت 514 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

برمنگھم کے ایجباسٹن میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب انگلینڈ نے کھیل کا آغاز کیا تو ان کا اسکور 3 وکٹوں پر 348 رنز تھا اور الیسٹر کک 153 اور ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

الیسٹر کک نے شاندار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے اپنےکیریئر کی چوتھی ڈبل سچنری مکمل کی اور 243 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 65 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے 8 وکٹوں کےنقصان پر 514 رنز بنائے تھے کہ کپتان جو روٹ نے پہلی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز کامیاب باؤلر رہے جنھوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے جب پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو صفر پر ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب کریگ بریتھویٹ کو جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔

پہلی وکٹ کے نقصان کے بعد کیرون پاؤل اور کائل ہوپ نے مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی اور 44 رنز کی شراکت قائم کی۔

دن کے اختتام پر پاول 18 اور ہوپ 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے میچ کے پہلے روز کپتان جوروٹ اور کک کی سنچریوں کی مدد سے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی تھی، روٹ 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی اور دوسرا ٹیسٹ 25 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں