ہولی وڈ اداکارڈک گریگوری اور جیری لیوس چل بسے

اداکار ڈک گریگوری دل کے عارضے میں مبتلا تھے—فائل فوٹو
اداکار ڈک گریگوری دل کے عارضے میں مبتلا تھے—فائل فوٹو

ہولی وڈ کے 2 معروف کامیڈی اداکار اور فلم ساز طویل عرصہ علالت میں رہنے کے بعد 20 اگست کو چل بسے۔

کامیڈین ڈک گریگوری 84 برس، جب کہ جیری لیوس 91 برس کی عمر میں امریکا میں چل بسے۔

دونوں اداکاروں، فلم سازوں اور لکھاریوں کے موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کردی۔

جون لووٹز نے ٹوئیٹ کی فلم ساز، لکھاری، ہدایت کار اور کامیڈین جیری لیوس 91 برس کی عمر میں چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں: ونود کھنہ کینسر کے باعث چل بسے

جیری لیوس امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیو آرک میں 1926 میں پیدا ہوئے، انہوں نے کیریئر کی شروعات جنگ عظیم دوئم کے دوران ایک نائٹ کلب میں گانے گاکر کی۔

جیری لیوس بھی چند سال سے بیمار تھے—فائل فوٹو
جیری لیوس بھی چند سال سے بیمار تھے—فائل فوٹو

انہوں نے 1950 میں بنائی گئی سلیپسٹک فلم سیریز سے شہرت حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے ڈین مارٹن کے ساتھ شراکت داری کے تحت ’مارٹن اینڈ لیوس‘ کے نام سے کامیڈی سیریز تیار کیں۔

جیری لیوس نے متعدد کامیڈین فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، جب کہ انہوں نے نہ صرف کامیڈی فلموں کے اسکرپٹ لکھے، بلکہ فلم و ڈرامہ سازی بھی کی۔

انہوں نے امریکن کامیڈی ایوارڈز، ہولی وڈ واک آف فیم اور ونیس فلم فیسٹیول سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: جیمز بانڈ سیریز کے جاسوس چل بسے

علاوہ ازیں کامیڈی اداکار، استاد، لکھاری اور سماجی کارکن ڈک گریگوری بھی 84 برس کی عمر میں صحت کی خرابی کے باعث چل بسے۔

وہ گزشتہ کئی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

سینٹ لوئس میں پیدا ہونے والے ڈک گریگوری 1960 کی دہائی کے معروف اور شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار تھے،ان کی معروف میگزین پلے بوائے سمیت دیگر میگزینز کے سرورق پر بھی تصاویر شائع ہوئیں۔

ان کی موت پرمداحوں اور ہولی وڈ سے وابستہ افراد نے دکھ کا اظہار کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں