جیمز بانڈ سیریز کے جاسوس چل بسے

اپ ڈیٹ 24 مئ 2017
—فائیل فوٹو: رائٹرز
—فائیل فوٹو: رائٹرز

لندن: مشہور فلم سیریز جیمز بانڈ کی کم سے کم 7 فلموں میں ایک جاسوس کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار راجر مور 89 برس کی عمر میں چل بسے۔

راجر مور کو کینسر کا مرض لاحق تھا، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے زیر علاج تھے، ان کا انتقال سوئٹزرلینڈ میں ہوا، جب کہ ان کی آخری رسومات مناکو میں ادا کی جائیں گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سر راجر مور کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئیٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جیمز بانڈ سیریز کے مشہور ہیرو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بونڈ کے کردار کیلئے 10 کروڑ ڈالر ٹھکرادیے

جیمز بانڈ سیریز کی اب تک 24 سے زائد فلمیں آچکی ہیں، اس سیریز کی پہلی فلم ’ڈاکٹر نو‘ 1962 میں ریلیز ہوئی، جب کہ اس سیریز کی آخری فلم سپیکٹر 2015 میں ریلیز ہوئی۔

اداکار راجر مور نے سیریز کی کم سے کم 7 فلموں میں جاسوس کا کردار ادا کیا، انہوں نے جن فلموں میں کام کیا ان میں ’لو اینڈ لیٹ ڈائی‘ اور ’دی اسپائی ہو لوڈ می‘ شامل ہیں۔

راجر مور کو ان کی سماجی خدمات کے عوض برطانوی حکومت نے 2013 میں ’سر‘ کا خطاب بھی دیا، جب کہ انہوں نے 1991 سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے ساتھ 12 سال تک کام کیا۔

مزید پڑھیں: جیمز بانڈ جزیرے پر پاکستانی فلم 'جیک پاٹ' کی شوٹنگ
راجر مور فلم دی اسپائی ہو لوڈ می کے منظر میں—فوٹو: سونی
راجر مور فلم دی اسپائی ہو لوڈ می کے منظر میں—فوٹو: سونی

راجر مور یونیسیف میں ادارہ برائے اطفال میں جذبہ خیر سگالی کے سفیر تھے، جب کہ انہوں نے دیگر فلاحی کاموں میں بھی سرگرمی سے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ راجر مور 2012 میں بھی امریکی شہر نیویارک میں ایک اسٹیج شو کے دوران خرابی صحت کے باعث گر پڑے تھے، اس وقت ان کی عمر 74 برس تھی، بعد ازاں ان کے دل کا آپریشن بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'جیمز بانڈ' کی سرجری

راجر مور کی آخری رسومات یورپی ملک مناکو میں ادا کی جائیں گی، انہوں نے سوگواروں میں تین بچے اور ایک بیواہ چھوڑی ہیں۔

راجر مور اپنی اہلیہ کرسٹینا کے ساتھ—فائیل فوٹو: رائٹرز
راجر مور اپنی اہلیہ کرسٹینا کے ساتھ—فائیل فوٹو: رائٹرز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں