عید قرباں ہو اور گھر پر ذائقہ دار کھانے تیار نہ کیے جائیں، ایسا تو ہو نہیں ہوسکتا۔

عید قرباں نہ صرف ہمیں سنت ابراہیمی پر عمل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، بلکہ قربانی کے گوشت سے ذائقہ دار کھانے گھر پر تیار کرکے دوستوں اور پڑوسیوں کی خدمت کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

عید قرباں کے موقع پر اپنے قربانی کے جانوروں کے تازہ گوشت سے ہر گھر میں ذائقہ دار کھانے تیار ہوتے ہیں، جن کے ذائقے کی کوئی مثال نہیں۔

تاہم اگر اس عید پر بار بی کیو سے ہٹ کر قربانی کے گوشت سے یہ کھانے بنائے جائیں تو تازے گوشت کے مزے کے ساتھ یہ مزید ذائقہ دار بھی بنیں گے۔

مٹن پلاؤ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اجزاء

ایک کلو چھوٹی بوٹیاں کرلیں (مٹن بکرے کی ران کا ہو تو بہتر)

پیاز 2 عدد کاٹ لیں

سونف نصف کھانے کا چمچ

ثابت دھنیا 3 کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

کوکنگ آئل آدھا کپ

صاف پانی 8 کپ

اعلیٰ کوالٹی کے چاول 2 کپ

نمک حسب ذائقہ

دہی ڈیڑھ کھانے کے چمچ

ادرک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

لہسن کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

ایک برتن میں گوشت کو تھوڑے سے پیاز، دھنیا، سونف، نمک اور پانی کے ساتھ بوائل کرلیں۔

جب گوشت پک جائے، اور پانی و دیگر مصالحے کی یخنی بن جائے تو اس سے نصف یخنی نکال لیں۔

تھوڑی دیر پکانے کے بعد یخنی سے گوشت نکال لیں۔

ایک الگ برتن میں سب سے پہلے پیاز کو تیل کے ساتھ تلیں۔

جب پیاز براؤن ہوجائیں تو اس میں باقی تمام چیزیں ڈال کر کچھ دیر تک پکانے کے بعد اس میں گوشت شامل کریں، اور مزید چند منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں بوائل کیے ہوئے چاول بھی ڈال دیں۔

ہلکی آگ پر اس وقت تک پکائیں، جب تک چاول اور گوشت میں تمام یخنی مل کر خشک نہیں ہوجاتی۔

جب یخنی کم رہ جائے تو آگ کو ہلکا کردیں، یخنی خشک ہونے کے بعد چاول کو دم دیں۔

کم سے کم چاول اور گوشت کو 30 منٹ تک پکانے اوردم دینے کے بعد اتارلیں۔

اب مٹن پلاؤ تیار ہے، پلیٹوں میں نکال کر رائتہ اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔

پالک گوشت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اجزاء

گوشت ایک کلو کاٹ لیں (بکرے کی ران کا گوشت ہو تو بہتر)

تازہ پالک 500 گرام ابال لیں

پیاز 2 عدد کاٹ لیں درمیانے

سرخ ٹماٹر 3 عدد کاٹ لیں

کوکنگ آئل حسب ضرورت

لہسن اور ادرک ایک ایک کھانے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

ہری مرچ 6 عدد دو سلائسز میں کاٹ لیں

سرخ مرچ حسب ذائقہ

ہلدی حسب ذائقہ

دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ /لونگ/ دار چینی حسب ذائقہ

لہسن، ادرک اور ہرا دھنیا حسب ذائقہ

ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں گوشت کو پیاز، ٹماٹر، جنجر گارلک، تھوڑے سے آئل اور پانی کے ساتھ بھنیں۔

جب گوشت گل جائے تو پانی نکال لیں۔

ایک الگ برتن میں تمام پاؤڈر مصالحہ جات اور نمک کو تیل کے ساتھ بھنیں، پھر اس میں مزید تمام مصالحہ جات اور ہری مرچیں، دھنیا وغیرہ بھی ڈال دیں۔

جب گوشت پک کر سرخ ہونے لگے تو اس میں مزید تھوڑا سا پانی ڈال کر چند منٹ ہلکی آگ پر پکانے کے بعد اس میں پالک ڈال لیں۔

تمام چیزوں کو چند منٹ پکانے اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اتار دیں۔

پلیٹوں میں نکال کر نان یا چپاتی سے نوش فرمائیں، چاہیں تو پڑوسیوں کو بھی بھجوائیں۔

شامی کباب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اجزاء

ایک کلو گوشت کا قیمہ کباب کے لیے

دال چنا ڈیڑھ کپ

پیاز 2 عدد درمیانے کاٹ لیں

انڈے 2 عدد

ادرک اور لہسن حسب ذائقہ

ثابت سرخ مرچ 12 عدد

زیرہ ایک کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ

دار چینی، لونگ اور کالی مرچ حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

پانی حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں پانی کے ساتھ تمام مصالحہ جات کو ابال لیں۔

جب مصالحے گل اور مکس ہوجائیں تو ترتیب وار اس میں پیاز، انڈے، دال، گرم مصالحہ اور دیگر چیزیں ڈال کر انہیں بھی پکائیں۔

جب تمام چیزیں مکس ہوکر نرم پڑ جائیں تو انہیں اتار لیں، اور یخنی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔

جب یخنی ٹھنڈی ہوجائے تو اس میں گوشت کے قیمے کو مکس کرکے کباب بنالیں۔

جب کباب تیار ہوجائیں تو انہیں تیل میں تل لیں۔

چاہیں تو گرما گرم ذائقہ دار کباب نان سے کھائیں، چاہیں تو چپاتی سے نوش فرمائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں