ہیواوے کے 2 نسبتاً سستے اسمارٹ فونز پیش

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2018
آنر وی نائن پلے — فوٹو بشکریہ ہیواوے
آنر وی نائن پلے — فوٹو بشکریہ ہیواوے

چین سے تعلق رکھنے والی اسمارٹ فون کمپنی ہیواوے نے اپنے برانڈ آنر کے دو نسبتاً سستے اسمارٹ فونز آنر وی نائن پلے اور آنر سکس پلے متعارف کرا دیئے ہیں۔

ان دونوں فونز کو جمعرات سے چین سے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر جلد یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

آنر وی نائن پلے فیچرز کے لحاظ سے دوسرے فون سے بہتر ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی

اس ڈیوائس میں 5.2 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ میڈیا ٹیک ایم ٹی 6750 پراسیسر موجود ہے۔

صارفین اس فون میں تین یا چار جی بی والے ورژن کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس کے بیک پر تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے اور سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل کیمرہ موجود ہے۔

اس فون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا نیا فون آئی فون 8 سے بہتر ہونے کا دعویٰ

آنر سکس پلے پانچ انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ میڈیا ٹیک ایم ٹی 6737T پراسیسر، دو جی بی ریم اور سولہ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ مائیکرو کارڈ سپورٹ کے ساتھ اسے بڑھایا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

اس فون میں اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، آٹھ میگا پکسل رئیر جبکہ پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔

آنر وی نائن پلے کی قیمت 999 چینی یوآن (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آنر سکس پلے 599 یوآن (9700 پاکستانی روپے سے زائد) ہے، یعنی انہیں کم قیمت میں اچھے فیچرز والے فونز قرار دیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں