ہیواوے دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی

06 ستمبر 2017
ہیواوے پی 10 — فوٹو بشکریہ ہیواوے
ہیواوے پی 10 — فوٹو بشکریہ ہیواوے

ویسے تو ایپل کے آئی فون کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے مگر جہاں تک فروخت کی بات ہے تو کافی عرصے پہلے ہی سام سنگ نے اسے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

مگر اب ایپل کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور اس سے عالمی سطح پر دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز بھی چھن گیا ہے اور اب کی بار ایسا ایک چینی کمپنی نے کیا ہے۔

جی ہاں چینی کمپنی ہیواوے نے آئی فون 8 کے لانچ سے قبل عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں پہلی بار ایپل کو پیچھے چھو دیا ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

کاﺅنٹر پوائنٹ مارکیٹ پلس نامی کمپنی کے مطابق اب دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے ہیواوے سام سنگ کے بعد دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ہیواوے کی یہ برتری عارضی ہو کیونکہ آئی فون ایٹ جلد سامنے آنے والا ہے مگر پھر بھی چینی کمپنی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فون ابھی بھی آئی فون سیون اور سیون پلس ہیں جس کے بعد تیسرے نمبر پر اوپو آر 11 اور اسی کمپنی کا اے 57 چوھتے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا ایپل کے لیے بڑا 'تحفہ'

پانچویں پر سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ اور پھر شیاﺅمی ریڈمی نوٹ فور ایکس ہے جبکہ ساتویں پر سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ پلس ہے۔

ہیواوے دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی تو بن گئی ہے مگر زیادہ فروخت ہونے والے دس فونز میں اس کی کوئی ڈیوائس شامل نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں