آخری فرسٹ کلاس سیزن میں سنگاکارا کی شاندار فارم جاری

14 ستمبر 2017
سنگاکارا نے رواں سیزن کے اختتام پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
سنگاکارا نے رواں سیزن کے اختتام پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لندن: سابق سری لنکن کپتان اور مایہ ناز بلے باز کمار سنگاکارا نے ریٹائرمنٹ کے باوجود شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں 12 اننگز میں ساتویں سنچری اسکور کر لی۔

انہوں نے یارکشائر کے خلاف جاری میچ کے دوسرے روز عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

سنگاکارا نے رواں سیزن کے اختتام پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ سیزن سنگاکارا کے 20 سالہ کیریئر میں اب تک سب سے بہترین رہا ہے جس میں انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کی 12 اننگز میں سات سنچریاں بنائیں۔

وہ اب تک اس سیزن میں 113.63 کی اوسط سے 1250 رنز بنا چکے ہیں جس میں سات سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں