ڈبلیو ڈبلیو ای میں شیلڈ گروپ ایک بار پھر متحد

10 اکتوبر 2017
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے مقبول ترین اور طاقتور گروپس میں سے ایک دی شیلڈ ایک بار پھر متحد ہوگیا ہے۔

ڈین امبروز، سیٹھ رولنز اور رومن رینز نے انٹر کانٹی نینٹل چیمپئن دی میز کے پرومو میں مداخلت کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ شیلڈ ایک بار پھر ایکشن کے لیے تیار ہے۔

درحقیقت گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای را کا آغاز ہی اس گروپ کے دوبارہ اتحاد سے اس وقت ہوا جب دی میز اور ان کے وہ ساتھی اکھٹے ہوئے جو گزشتہ دو ہفتوں سے رومن رینز پر حملے کررہے تھے۔

مزید پڑھیں : ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین گروپ کی دوبارہ تشکیل؟

بعد ازاں دی میز نے اپنے ساتھیوں سیزارو، شیمس اور کرٹس ایکسل میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے اور رومن رینز کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ تو ان کے مقابلے میں شیلڈ کو اکھٹا نہیں کرسکے اور اس گروپ کے اتحاد کی باتیں محض افواہیں ہیں۔

جس پر رومن رینز نے کہا ' کون کہتا ہے کہ وہ افواہیں ہیں؟' اور پھر ڈین امبروز اور سیٹھ رولنز وہاں آگئے اور ان تینوں نے شیمس، دی میز، سیزارو اور ایکسل پر حملہ کیا۔

بعد ازاں اس گروپ نے براﺅ اسٹرومین کو بھی اپنے مخصوص داﺅ ٹرپل پاور بم کے ذریعے میز پر پٹخا۔

یہ بھی پڑھیں : رومن رینز کی شخصیت کے 9 دلچسپ حقائق

اور دی شیلڈ کے اتحاد کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ہے اور وہ ہے جان سینا اور بروک لیسنر کی ڈبلیو ڈبلیو ای سے غیرحاضری، جس کو دیکھتے ہوئے ان تینوں ریسلرز کو ایک بار پھر متحد کیا گیا ہے۔

یہ گروپ اب ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ ٹی ایل سی میں دی میز، سیزارو، شیمس اور براﺅن اسٹرومین کا مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سیٹھ رولنز، ڈین امبروز اور رومن رینز نے مل کر پانچ سال قبل دی شیلڈ کے نام سے ایک گروپ کو تشکیل دیا تھا جو کہ جون 2014 میں اس وقت منتشر ہوگیا جب سیٹھ رولنز نے اپنے ساتھیوں کو دھوکا دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں