قوالی کے پیام رساں کی 69ویں سالگرہ

13 اکتوبر 2017
استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے فن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا — فوٹو/ فائل
استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے فن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا — فوٹو/ فائل

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال استاد نصرت فتح علی خان کے مداح آج ان کی 69ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ممتاز گلوکار، منفرد لہجے کے قوال و موسیقار اور فنکار استاد نصرت فتح علی خان فیصل آباد کے معروف گھرانے میں 13 اکتوبر 1948ء کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی زندگی میں سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یاد گار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔

مزید پڑھیں: قوالی کا پیام رساں: نصرت فتح علی خان

نصرت فتح نے قوالی کے 125 آڈیو البم ریلیز کرکے ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔

خیال رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے ’دم مست قلندر مست‘، ’علی مولا علی‘، ’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’اللہ ہو اللہ ہو‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘ جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوفیانہ موسیقی کی مقبولیت

استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے فن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور فن موسیقی میں پاکستان کو پوری دنیا میں متعارف کرایا۔

انہوں نے ہولی وڈ فلموں ’ڈیڈ مین واکنگ‘، ’بینڈٹ کوئین‘، اور ’نیچرل بورن کلرز‘ وغیرہ کیلئے بھی گیت گائے اور بنائے۔

نصرت فتح علی خان کو کئی ایوارڈز سے نوازا گیا اور1997 انہیں گرامی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راحت کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراج عقیدت

استاد نصرت فتح علی خان جگر و گردوں کے عارضہ سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 سال کی عمر میں 16اگست 1997ء کو کروڑوں مداحوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

unknow Oct 13, 2017 02:59pm
duniy me bht se qawal he.. magar nusrat fateh Ali khan jaisa koi nhi ho sakta