رومن رینز پراسرار بیماری کے شکار

22 اکتوبر 2017
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایونٹ ٹی ایل سی آج شپ منعقد ہورہا ہے جس کا مین ایونٹ رومن رینز، سیٹھ رولنز اور ڈین امبروز پر مشتمل گروپ دی شیلڈ کا پانچ ریسلرز سے ٹکراﺅ پر مبنی ہوگا۔

تاہم رومن رینز کے پرستاروں کے لیے بڑا دھچکا اس وقت سامنے آیا جب معلوم ہوا کہ یہ مقبول ریسلر بیمار ہونے کے باعث ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکے گا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ےہ کہ رومن رینز کو طبی مسائل کے باعث ٹی ایل سی ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ڈبلیو ڈبلیو ای میں شیلڈ گروپ ایک بار پھر متحد

بیان کے مطابق طبی مسائل دو ریسلرز کو لاحق ہوئے ہیں جنھوں نے اس ایونٹ میں شرکت کرنا تھی۔

تاہم اب اس ایونٹ میں رومن رینز کی جگہ کرٹ اینگل لیں گے جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں گیارہ سال کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اسی طرح برے وائیٹ کو بھی بیماری کے باعث فن بیلور سے مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا ہے جن کی جگہ اب سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اے جے اسٹائلز لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : رومن رینز کی شخصیت کے 9 دلچسپ حقائق

خیال رہے کہ شیلڈ گروپ کا دوبارہ اتحاد نو اکتوبر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہفتہ وار شو را میں ہوا تھا اور پرستاروں نے اسے پسند بھی کیا تھا۔

تاہم تین سال بعد اکھٹے ہونے والے گروپ کے پہلے میچ کے لیے اب پرستاروں کو مزید انتظار کرنا ہوگا۔

اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے کئی ریسلرز کو پراسرار بیماری کا سامنا ہے جس نے کمپنی کو پریشان کردیا ہے، تاہم کرٹ اینگل کی رنگ میں واپسی پرستاروں کے لیے اچھی خبر ضرور ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں