• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am

سماجی رہنما پروین رحمٰن پر بننے والی فلم کے لیے ترکی میں ایوارڈ

شائع October 30, 2017
پروین رحمٰن اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر تھیں
پروین رحمٰن اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر تھیں

معروف سماجی رہنما پروین رحمٰن، جنہیں 4 سال قبل قتل کردیا گیا تھا، کی خدمات اور زندگی پر بننے والی فلم نے 11 ویں استنبول انٹرنیشنل آرکیٹکچر اور اربن فلم فیسٹیول میں دوسری بیسٹ ڈاکیومینٹری کا انعام اپنے نام کرلیا۔

ترکی میں ایک ہفتہ تک چلنے والے فیسٹیول میں ماہرہ عمر کی فلم 'پروین رحمٰن: دی ریبیل اوپٹمسٹ' کو مختلف جگہوں پر دکھایا گیا۔

خیال رہے کہ پروین رحمٰن ماہر تعمیرات اور شہری منصوبے بنانے والی ایک این جی او اورنگی پائلٹ پروجیکٹ (او پی پی) کی ڈائریکٹر تھیں جنہیں 13 مارچ 2013 کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں ان کے دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پروین رحمٰن کے قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

او پی پی اورنگی ٹاون میں 1980 سے غریب طبقے کو اپنی گلی محلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کی لائن ڈالنے میں تکنیکی رہنمائی فراہم کرتا تھا۔

پروین رحمن اورنگی ٹاون میں گندے پانی کی نکاسی کے اس انوکھے منصوبے کی واحد وسیلہ تھیں اور ان کے کام کا دائرہ کار اورنگی ٹاؤن میں ہر گلی تک پھیلا تھا جو بعد میں پورے شہر تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پروین رحمٰن قتل کیس کا مرکزی ملزم تین مقدمات میں بری

وہ کراچی میں گندے پانی کی نکاسی کے منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کی سربراہی کر رہی تھیں جسے شہری حکومت کی جانب سے بھی منظور کیا گیا۔

انھوں نے کراچی میں تقریبا 2 ہزار اربن ویلیجز بنانے کا ارادہ کیا تھا اس کے علاوہ انھوں نے لوگوں کو اپنی زمین کے حقوق بھی دلنوانے میں مدد فراہم کی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: سڑکیں سبین محمود اور پروین رحمان کے نام سے منسوب

پروین رحمٰن اورنگی کے نوجوان اور خواتین کے لیے مثالی شخصیت کی حیثیت رکھتی تھیں۔

ماہرہ عمر کا کہنا تھا کہ 'میں پروین رحمٰن کی کراچی شہر کے لیے مثالی کام کی کہانی سنانا چاہتی تھی جبکہ پروین رحمٰن انسانی تعلقات کو بڑھاوا دینے پر یقین رکھتی تھیں اور ان کا اورنگی ٹاؤن کی عوام کے ساتھ ایک خاص تعلق تھا، انھوں نے صرف اورنگی کے عوام کا دل نہیں جیتا تھا بلکہ ہر اس شخص کو متاثر کیا تھا جس کی ملاقات ان سے ہوئی‘۔


یہ خبر 30 اکتوبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024