اسکائپ میں بھی فوٹو ایفیکٹس متعارف

09 نومبر 2017
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

اسکائپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی اس ویڈیو کالنگ اپلیکشن میں نئے فوٹو ایفیکٹس متعارف کرائے گئے ہیں جو کہ تصاویر میں ہائی لائٹس کا اضافہ کرسکتے ہیں یا چیٹ کے دوران دوستوں سے شیئر کی جاسکتی ہیں۔

یہ فوٹو ایفیکٹس دیکھنے میں اسنیپ چیٹ کے فلٹرز جیسے ہیں اور اس کے لیے مائیکرو سافٹ نے مشین لرننگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے، جس کے تحت ہر تصویر کے لیے مختلف آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : اسکائپ کا ڈیسک ٹاپ ری ڈیزائن ورژن اب دستیاب

مثال کے طور پر اس فیچر کے ذریعے صارف کی لوکیشن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، اسمارٹ فیس اسٹیکرز، موسم اور تصویر پر کیپشن وغیرہ کو ڈالا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے اسکائپ صارف کو ایک تصویر کھینچنے کی جرورت ہوگی جس کے بعد جادوئی چھڑئی والے بٹن پر کلک کرنا ہوگا جو کہ اسکرین کے ٹاپ پر ہوگا۔

ایسا کرنے کے بعد دائیں جانب سوائپ کرنے پر مزید فوٹو ایفیکٹس آپشنز جیسے کیپشن، معروف شخصیات کے ہم شکل، اسمارٹ فیس اسٹیکرز، لوکیشن اور موسم کے ساتھ مسٹری فیس سویپ نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسکائپ کا خفیہ فیچر

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ان فوٹو ایفیکٹس کو دنوں اور اہم مواقعوں پر تبدیل کیا جائے گا۔

یہ فیچر فی الحال اسکائپ کے موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جن کی ویڈیو، فوٹو وغیرہ ایک ہفتے تک برقرار رہیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں