اسکائپ کا ڈیسک ٹاپ ری ڈیزائن ورژن اب دستیاب

30 اکتوبر 2017
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

اگر تو آپ ویڈیو چیٹ کے لیے مائیکرو سافٹ کی ایپ اسکائپ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو اچھی خبریہ ہے کہ اس کا ڈیسک ٹاپ کا ری ڈیزائن ورژن اب ہر ایک کے لیے دستیاب ہے، جو کہ کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ سے مقابلے کی کوشش بھی ہے۔

مائیکرو سافٹ نے ڈیسک ٹاپ کا ری ڈیزائن ورژن ونڈوز اور میک صارفین کے لیے پیش کردیا ہے۔

باہمی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والے اس سافٹ وئیر کا نیا انداز پہلے سے بہتر اور اس میں میسجنگ پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : اسکائپ کو تبدیل کردیا گیا

درحقیقت یہ کالنگ ایپ کی بجائے چیٹ ایپ زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

اس میں میڈیا گیلری دی گئی ہے تاکہ لوگوں سے بات چیت کے دوران شیئر کیے جانے والے لنکس اور تصاویر کو تلاش کیا جاسکے جبکہ ری ایکشنز، مینشن (گروپ چیٹ میں کسی کی توجہ حاصل کرنے کے لیے) اور نوٹیفکیشن پینل وغیرہ نئے اضافے ہیں۔

اور ہاں اس میں پرانے طرز کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسکائپ کا خفیہ فیچر

اگر آپ اسکائپ انسائیڈر پروگرام کا حصہ ہیں تو آپ کے لیے ایڈ ان سپورٹ بھی موجود ہے، اسی طرح جیفی سے اینیمیٹڈ تصاویر کو استعمال کیا جاسکتا ہے یا پیسے بھیجے جاسکتے ہیں (یہ آپشن امریکا کے لیے ہے)۔

اس سے ہٹ کر پہلے سے بہتر تھیمز، زیادہ لچکدار چیٹ لسٹ، تین سو ایم بی تک کی فائل شیئرنگ سمیت فیورٹ کانٹیکٹس کو پن کرنے جیسے آپشن بھی موجود ہیں۔

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ مائیکرو سافٹ نے فیس بک میسنجر، گوگل ہینگ آﺅٹ اور ایپل کے آئی میسج سے مقابلے کے لیے اپنی اس اپلیکشن کو جدید اور بہتر بنایا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں