سنگلز ڈے فیسٹول: ایک دن میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی خریداری

اپ ڈیٹ 12 نومبر 2017
علی بابا گروپ کے چیئرمین جیک ما — فوٹو / ڈان اخبار
علی بابا گروپ کے چیئرمین جیک ما — فوٹو / ڈان اخبار

خریداری کے سالانہ تہوار ’سنگلز ڈے‘ میں آن لائن شوپنگ کمپنی علی بابا نے ایک روز میں آن لائن فروخت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں 25 ارب 4 کروڑ ڈالر کی اشیا فرخت کر دیں۔

اس ’سنگلز ڈے‘ شاپنگ کے دوران علی بابا کمپنی نے ٹی وی سے لیکر پرتعیش کشتیاں تک فرخت کیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کہ فیسٹول پہلی مرتبہ آن لائن مارکیٹنگ کمپنی علی بابا نے 2009 میں متعارف کرایا تھا، جو ہر سال 11 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس شاپنگ مال میں پی آئی اے ایئرہوسٹس کی 'چوری'

چین کی اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنیوں کے مطابق سنگلز ڈے میں اب تک ایک روز میں سب سے بڑی آن لائن خریداری کی گئی۔

علی بابا کی کمپنی نے گزشتہ برس اسی فیسٹول کے دوران ایک دن میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی فروخت کی تھی، تاہم موجود فیسٹول کے دوران فروخت 41 فیصد زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں آن لائن بزنس میں علی بابا کی حریف کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام نے بھی سنگلز ڈے فیسٹیول میں کارروبار کی تیزی کے بارے میں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں 18 کھرب روپے کمانے والی کمپنی

چین کی ارب 30 کروڑ سے زائد آبادی کا نصف حصہ روز مرہ کی زندگی میں پیغام رسانی، خرید و فروخت، خبروں اور تفریح کے لیے اسمارٹ فون کا ہی استعمال کرتا ہے۔

اسی حوالے سے علی بابا کمپنی نے بتایا کہ اس فیسٹول کے دوران 90 فیصد سے زائد کی خریداری موبائل کے ذریعے ہی ہوئی ہے۔

علی بابا نے سنگلز ڈے امریکا کے ’بلیک فرائیڈے‘ شاپنگ فیسٹول کے جواب میں متعارف کرایا تھا جس نے علی بابا کو ای کامرس انڈسٹری میں ’ایمازون‘ کی طرح دنیا کی صف اول کی کمپنیوں کے برابر لاکھڑا کیا، اس کے علاوہ جے ڈی ڈاٹ کام بھی 500 سرِفہرست ویب سائٹ میں شامل ہوگیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں