بھارتی ریاست اتر پردیش میں چند لوگوں کے گروپ نے 3 مسلم علماء کو تیز دھار آلوں سے ٹرین میں حملے کا نشانہ بنا ڈالا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق تین علماء پر 6 سے 7 افراد نے حملہ کیا اور انہیں مبینہ طور پر ٹرین سے باہر پھینکنے کی بھی کوشش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ علماء کی حملہ آوروں سے سر ڈھانپنے کے معاملے پر بحث ہوئی جس کے بعد انہوں نے علماء پر لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا اور ٹرین سے اتر گئے۔

حملے کا نشانہ بننے والے مولوی گلزار، اسرار اور ابرار کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بگھپَت کے سپرنٹنڈنٹ پولیس جے پرکاش سنگھ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی سے گزشتہ رات مسافر ٹرین میں سوار ہونے والے تینوں افراد بگھپَت میں اپنے گاؤں جا رہے تھے، جس دوران ان کی چند نوجوانوں سے بحث ہوئی اور لڑکوں نے مبینہ طور پر ان پر تشدد کیا۔

واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا جبکہ مقدمہ ریلوے پولیس کو منتقل کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں