گنج پن اکثر مردوں کو نشانہ بناتا ہے اور سر کے اوپر بالوں کی کمی کی شرح میں اضافہ کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا۔

مگر اب طبی ماہرین نے لگتا ہے کہ اس کا علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔

جی ہاں جنوبی کوریا میں ایک تحقیق کے دوران بالوں کی دوبارہ نشوونما کا کامیاب تجربہ چوہوں پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : مردوں کے بال گرنے کی 7 عام وجوہات

یونسی یونیورسٹی کی تحقیق میں ایک نیا بائیوکیمیکل تیار کیا گیا جس کی آزمائش چوہے پر 28 روز تک کی گئی تو اس کے بالوں کی نشوونما دوبارہ شروع ہوگئی۔

اس بائیو کیمیکل کو پی ٹی ڈی۔ ڈی بی ایم کا نام دیا گیا ہے جو کہ دو پروٹینز کو جڑنے سے روکنے کا کام کرتا ہے، کیونکہ یہ دونوں پروٹینز آپس میں جڑتے ہیں تو وہ جسم کے اس عمل میں مداخلت کرتے ہیں تو زخم بھرنے اور بالوں کے خلیات کی افزائش نو کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

یہ بائیو کیمیکل اس مداخلت کو روکتا ہے اور بالوں کی دوبارہ افزائش کو معمول کے مطابق جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بالوں کو گرنے سے روکنے والے 7 گھریلو طریقے

محققین کا کہنا تھا کہ یہ دریافت ایسی دوا کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگی جو نہ صرف بالوں سے محرومی کا علاج کرے گی بلکہ جلد کے متاثرہ ٹشوز کو دوبارہ زندگی بھی دے سکے گی۔

ابھی محققین اس بائیو کیمیکل کے بارے میں یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس سے جسم پر کوئی مضر اثرات تو مرتب نہیں ہوسکتے۔

اس سے قبل رواں سال اگست میں کیلیفورنیا یونیورسٹی میں بھی بالوں کی دوبارہ افزائش کے حوالے سے اسٹیم سیلز کو ایکٹیویٹ کرنے کے نئے ذریعے کو شناخت کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں