یہ سستی چیز دل کو صحت مند بنائے

07 دسمبر 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر اپنے دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو آج کل عام دستیاب اس چیز کا استعمال عادت بنالیں جو کہ انتہائی سستی بھی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شکرقندی کا استعمال صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتا بلکہ دل کی صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔

مزید پڑھیں : ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرنے والی 12 غذائیں

شکرقندی میں وٹامن سی اور بی سکس کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند فائبر اور مینگنیز جیسے اجزاءموجود ہوتے ہیں۔

ایک درمیانے سائز کی شکر قندی جسم کے لیے روزانہ درکار وٹامن اے کی مقدار بھی فراہم کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

وٹامن اے وہ جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ مختلف اعضاءمیں آنے والی تنزلی کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ بینائی کو بہتر رکھتا ہے۔

یہ وٹامن کسی زخم کی صورت میں اسے جلد بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رات گئے کچھ کھانے کی عادت امراض قلب کا باعث

محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن اے جلد کی ساخت کو ٹھیک رکھنے میں مدد دیتا ہے ورنہ دوسری صورت میں بیکٹریا اور وائرس زیادہ آسانی سے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شکر قندی میں موجود پوٹاشیم جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات پائی جاسکتی ہے جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں