ویسٹ انڈیز ہملٹن ٹیسٹ میں بھی مشکلات سے دوچار

10 دسمبر 2017
شین ڈاؤرچ کو آؤٹ کرنے پر کیوی کرکٹرز نیل ویگنر کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
شین ڈاؤرچ کو آؤٹ کرنے پر کیوی کرکٹرز نیل ویگنر کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ہیملٹن: ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مشکلات سے دوچار ے اور میزبان کیویز کے پہلی اننگز کے اسکور 373 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 215 رنز پر آٹھ کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی ہے۔

ہیملٹن میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 286 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 12 اور نیل ویگنر ایک رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ویگنر گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر کیمار روچ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ شینن گیبریئل نے 28 رنز بنانے والے بلنڈل کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو نویں کامیابی دلائی۔

توقعات کے برعکس ویسٹ انڈیز کو آخری وکٹ کے حصول کیلئے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جہاں ٹم ساؤدھی اور ٹرینٹ بولٹ نے آخری وکٹ کیلئے 61 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور373 تک پہنچایا۔

ساؤدھی 31 رنز بنانے کے بعد کیمار روچ کا شکار بنے جبکہ بولٹ 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریئل نے چار اور کیمار روچ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئی اور کپتان کریگ بریتھ ویٹ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی کیوی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکا۔

کپتان بریتھویٹ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں شین ڈاؤرچ 35، شیمرون ہیٹمائر 28، کیمار روچ 17، شے ہوپ 15 اور روسٹن چیز 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا تھے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 158 رنز درکار ہیں، ریمن ریفر 22 اور کمنر 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈ ہوم اور نیل ویگنر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں