معروف امریکی کمپنی ایپل نے رواں برس جون میں اعلان کیا تھا کہ سال کے آخر تک کمپنی کے مہنگے ترین کمپیوٹرز میں سے ایک آئی میک پرو کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اب ایپل نے آئی میک پرو کمپیوٹر لیپ ٹاپ کو فروخت کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین اسے 14 دسمبر سے حاصل کر سکیں گے۔

ایپل کے آئی میک پرو کو تین مختلف پروسیسرز میں پیش کیا گیا ہے، صارفین 8 کور اور 10 کور کے علاوہ اسے 18 کور میں بھی حاصل کرسکیں گے۔

—فوٹو: سی نیٹ
—فوٹو: سی نیٹ

یہ بھی پڑھیں: ایپل ایک منفرد لیپ ٹاپ بنانے کی خواہشمند

5 کے ریٹنگ ڈسپلے اسکرین کے حامل آئی میک پرو میں 32 جی بی میموری دی گئی ہے، جب کہ میموری کو 128 جی بی تک بڑھایا بھی جاسکے گا۔

اعلی کوالٹی کی سکرین اور بترین گرافکس کے حامل آئی میک پرو میں ایچ ڈی ویڈیو کیمرہ بھی دیا گیا ہے، جب کہ اس میں نمرک کی بورڈ کی سہولت دی گئی ہے۔

20 انچ اونچے اور25 انچ چوڑے آئی میک پرو کا وزن 9 کلو 700 گرام ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کا ایپل کا بہترین لیپ ٹاپ کمپیوٹر ہے۔

کمپنی نے اس کی قیمت 4 ہزار 999 امریکی ڈالر رکھی ہے، جو پاکستانی 5 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

آئی میک پرو کو ایپل کے مہنگے ترین کمپیوٹر لیپ ٹاپ میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں