ایپل ایک منفرد لیپ ٹاپ بنانے کی خواہشمند

07 اپريل 2016
ایپل میک بک پرو — رائٹرز فوٹو
ایپل میک بک پرو — رائٹرز فوٹو

ایپل کا نیا اور پتلا ترین لیپ میک بک ایک نئے کی بورڈ کے ساتھ ہے جس میں کی بورڈ کی کیز کی گہرائی نہیں اور اسی لیے یہ ڈیوائس بہت کم حجم کی ہے مگر اب یہ کمپنی کچھ انوکھا اور بالکل نیا تجربہ کرنے جارہی ہے۔

جی ہاں ایپل اب لیپ ٹاپ کمپیوٹر کی بورڈ کو ختم کرکے سپاٹ ٹچ سرفیس اس کی جگہ فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔

ایپل کی جانب سے اس ڈیوائس کے لیے ایک پیٹنٹ بھی جمع کرایا گیا ہے جسے جمعرات کو پبلش کیا گیا ہے۔

اس پیٹنٹ کے مطابق یہ ایسی ڈیوائس ہے جو میک بک کی طرح لیپ ٹاپ ہی ہے مگر اس میں متعدد تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ایپل اس میں 'زیرو ٹریول' ان پٹ کا تجربہ کررہی ہے، جیسے ایک ٹچ اسکرین، جس پر آپ ٹائپنگ کرسکیں گے۔

اس ٹچ پیڈ میں ایک تہہ ہوتی ہے جو صارف کی انگلیوں کے لمس کی طاقت کو محسوس کرتی ہے اور لوگوں کو ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ ٹائپنگ کررہے ہیں۔

تو مستقبل کا لیپ ٹاپ ایسا ہوگا جو بالکل سپاٹ سرفیس کے ساتھ ہوگا مگر آپ اس پر عام ڈیوائس کی طرح ٹائپنگ کرسکیں گے۔

اب یہ تو معلوم نہیں کہ ایپل کی جانب سے ایسا لیپ ٹاپ کب تک تیار ہوکر سامنے آئے گا مگر اس حوالے سے وہ سنجیدہ ضرور ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں