پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا رجحان رہا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 508 پوائنٹس (1.33 فیصد) اضافے سے 38 ہزار 716 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس نے 38 ہزار 15 پوائنٹس کی دن کی کم ترین سطح کو چھوا، تاہم پھر اس میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس 38 ہزار 794 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچا۔

کاروباری حجم گزشتہ روز 13 کروڑ کے مقابلے میں 18 کروڑ شیئرز رہا جن کی مالیت 6 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 289 پوائنٹس کااضافہ

مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 196 کی قدر میں اضافہ، 152 کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سیمنٹ اور ٹیکنالوجی و مواصلات کے شعبے نمایاں رہے جن میں بالترتیب 2 کروڑ 31 لاکھ اور 2 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں