بساط کی طرح لپٹنے والی ٹی وی اسکرین متعارف

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2018
دنیا میں پہلی بار مڑنے والی او ایل ای ڈی متعارف کرائی گئی—فوٹو: ایل جی
دنیا میں پہلی بار مڑنے والی او ایل ای ڈی متعارف کرائی گئی—فوٹو: ایل جی

گزرتے دنوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کمپنیز بھی اپنے آلات میں ایک سے بڑھ کر ایک فیچر متعارف کرائی ہیں، بلکہ اب تو ایسے آلات بھی پیش کر رہی ہیں، جن کا چند سال پہلے تک صرف کتابوں اور فلموں میں ہی تذکرہ ہوتا تھا۔

موبائل، کمپیوٹرز و دیگر الیکٹرک آلات تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی ’ایل جی‘ نے گزشتہ ہفتے ہی دنیا کی پہلی 8 کے ویڈیو ٹیکنالوجی کی حامل 88 انچ کی او ایل ای ڈی ٹی وی اسکرین متعارف کرائی تھی۔

اگرچہ دنیا میں 8 کے ورژن کے ویڈیوز ہی بہت نایاب ہیں، تاہم پھر بھی کمپنی نے ایڈوانس ٹیکنالوجی کی اسکرین متعارف کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی 8 کے او ایل ای ڈی متعارف

یہی نہیں ایل جی نے تو 2 سال قبل ہی ایسی ٹی وی اسکرین متعارف کرائی تھی، جسے کاغذ کی طرح موڑ کر کسی الماری کے کونے میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔

مڑنے کے بعد اسکرین کا سائز ایک کتاب جتنا ہوجاتا ہے—فوٹو: ایل جی
مڑنے کے بعد اسکرین کا سائز ایک کتاب جتنا ہوجاتا ہے—فوٹو: ایل جی

کمپنی نے 2016 کے آخر میں 18 انچ کی کاغذ کی طرح مڑنے والی ٹی وی اسکرین متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ مستقبل میں اس طرح کی بڑی اسکرینز متعارف کرائی جائیں گی۔

اور اب 2 سال بعد ایل جی نے کسی بساط کی طرح لپٹنے والی 65 انچ او ایل ای ڈی اسکرین بھی متعارف کرادی۔

بساط کی طرح لپٹنے والی اس او ایل ای ڈی کی خاص بات یہ ہے کہ کمپنی نے اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسے کریسٹل ٹیک ساؤنڈ میں پیش کیا ہے۔

تاہم کاغذ کی طرح مڑنے والی دنیا کی پہلی اور اس سب سے بڑی او ایل ای ڈی ٹی وی اسکرین کو 4 کے میں پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کاغذ کی طرح مڑنے والی او ایل ای ڈی اسکرین

اس او ایل ای ڈی کا اسکرین پلاسٹک سے بنا ہے، جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لچکدار بنایا گیا ہے۔

او ایل ای ڈی اسکرین کو کہیں بھی سجانے کے بعد اسے لپیٹ کر ایک نہایت ہی چھوٹے باکس میں ڈال کر کسی الماری میں رکھا جاسکتا ہے۔

لپںے کے بعد اس او ایل ای ڈی کا سائز کسی کتاب جتنا ہوجاتا ہے۔

ایل جی نے اس او ایل ای ڈی کو امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے ’دی انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانک شو‘ (سی ای ایس) میں متعارف کرایا، جس کا آغاز 7 جنوری سے ہوا۔

اس الیکٹرک فیسٹیول میں گوگل، ایپل، سونی، سام سنگ اور دیگر بڑی بڑی کمپنیوں سمیت دنیا کی سیکڑوں کمپنیوں نے اپنے اچھوتے آلات پیش کیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں