ورلڈ الیون کی ٹیم نے لاہور میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری میچ کو 3-3 گول سے برابر کرکے سیریز کو 1-0 سے اپنے نام کرلیا۔

لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور ورلڈالیون کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

کراچی میں پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ورلڈ الیون نے میچ کےآغاز میں ہی دو گول داغ کر برتری حاصل کرلی تھی تاہم پاکستانی ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور میچ میں واپسی کرتے ہوئے ہاف ٹائم تک دو گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔

میچ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹرزمیں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک، ایک گول کیا گیا اور یوں میچ کے اختتام تک دونوں ٹٰمیں تین، تین گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو ورلڈ الیون کے ہاتھوں 5-1 سے شکست

پاکستان کی جانب سے رضوان، نوید اور عدیل نے ایک، ایک گول کیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ الیون نے کراچی میں پاکستانی ٹیم کو 5-1 کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی تھی جو کامیابی کے لیے کافی ثابت ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں